مغربی بنگال میں حکومت کی تبدیلی کے بعد اچانک سرگرم ہونے والے "نئے بی جے پی" (نویہ بی جے پی) کارکنوں کے خلاف برانگر کے بی جے پی ایم ایل اے سجل گھوش کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے ایسے افراد کو سخت وارننگ دی ہے۔ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سجل گھوش نے واضح الفاظ میں کہا، "جو لوگ 4 مئی کو دوپہر 12 بجے کے بعد بی جے پی بنے ہیں، انہیں پارٹی میں جگہ نہیں ملے گی۔" ان کا اشارہ ان لوگوں کی طرف تھا جنہوں نے انتخابی نتائج دیکھ کر اچانک اپنی وفاداریاں بدل لیں۔ سجل گھوش کا یہ بیان ان پرانے اور وفادار کارکنوں کے حق میں دیکھا جا رہا ہے جنہوں نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا، "اگر ہم مٹھی بھر کارکنوں کے ساتھ اتنا بڑا پہاڑ (انتخابات) سر کر سکتے ہیں، تو اب ہمیں کسی (نئے آنے والے) کی ضرورت نہیں ہے۔" انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جاتے وقت آٹو اور ٹوٹو (ای رکشہ) پر ٹی ایم سی کا جھنڈا لہرا رہا تھا اور واپسی میں سب پر کمل کا نشان نظر آنے لگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ اچانک آنے والا ہجوم عارضی طور پر تو کسی کو "بادشاہ" محسوس کرا سکتا ہے، لیکن یہی بھیڑ کسی دن پیچھے سے دھکا بھی دے سکتی ہے۔بی جے پی کے پرانے کارکن سجل گھوش کے اس بیان کو بڑے پیمانے پر شیئر کر رہے ہیں، کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد موقع پرست لوگ ان کی جگہ چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Source: PC-sangbadpratidin
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی