Kolkata

میٹریمونی سائٹ پر جعلسازی کرکے نوجوان نے پندرہ لڑکیوں کو الو بنایا

میٹریمونی سائٹ پر جعلسازی کرکے نوجوان نے پندرہ لڑکیوں کو الو بنایا

میٹریمونی سائٹ پر تعارف ہوا ۔ آہستہ آہستہ بات چیت سے شادی کا وعدہ ہوا۔ اس کے بعد لڑکی سے سونا، پیسے وصول کر رہا تھا نوجوان۔ اس طرح ایک ایک کرکے کم از کم 15 لڑکیوں سے شادی بھی کر ڈالی۔ لیکن انجام بخیر نہ ہوا۔ چال میں معمولی سی غلطی ہوتے ہی جیل پہنچ گیا۔ معاملہ کیا ہے؟ نوجوان کا نام مطیور رحمان ہے۔ کولکاتا کے بو بازار کا رہائشی تھا ۔ تاہم میٹریمونی پر وہ اپنا نام مانک رائے بتاتا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ اسی نام سےنئی ہٹی کی ایک لڑکی سے اس کا تعارف ہوا۔ منصوبے کے مطابق بات بڑھائی مانک نے۔ دعویٰ کیا کہ وہ سالانہ ڈیڑھ کروڑ روپے کی تنخواہ والی نوکری کرتا ہے۔ لڑکی بھی شادی کے خواب دیکھنے لگی۔ گھر والے بھی سب کچھ جانتے تھے۔ لڑکی کا دعویٰ ہے کہ ایک وقت کے بعد اس نے ذہنی دباو ڈالنا شروع کیا۔ پیسے، سونا مانگنے لگا۔ مدعی کا کہنا ہے کہ اس نے 85 ہزار روپے نقد، سونے کے کڑے سمیت کئی چیزیں دیں۔ پہلے لڑکی کو کچھ شک نہیں ہوا۔: ایک وقت پر لڑکی کو شک ہوگیا۔ مانک عرف مطیور نے بتایا کہ اس کے ماموں کا انتقال ہوگیا ہے، اس لیے پیسوں کی ضرورت ہے۔ پیسوں کے لیے اس نے جو اکاونٹ نمبر بھیجا، وہ خود کو ممبئی کا رہائشی بتاتا تھا۔ لیکن لڑکی کسی طرح جان گئی کہ اس کا اصل گھر بردھمان ہے۔ اس سے اس کا شک مزید بڑھ گیا۔ اس کے بعد اس نے اپنے پریمی کے سوشل میڈیا کو کھنگال کر کئی خواتین کی معلومات حاصل کیں۔ ان سے رابطہ کیا۔ بات کرنے پر پتہ چلا کہ سب کے ساتھ ایک جیسی بات کرکے اس شخص نے پیسے ہتھیائے تھے۔ یہاں تک کہ 15 خواتین سے شادی بھی کی تھی۔ اس کے بعد لڑکی نے پولیس کا رخ کیا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Source: PC-sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments