کولکاتا5مارچ :ترنمول کانگریس کی جانب سے راجیہ سبھا کی امیدوار اور معروف وکیل مینکا گرو سوامی نے جمعرات کو اپنا کاغذات نامزدگی جمع کرایا۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے آئین کی بالادستی اور مساوات کے پیغام پر زور دیا۔مینکا گرو سوامی نے کہا کہ چاہے پارلیمنٹ ہو یا عدالت، وہ ہمیشہ آئین کے مطابق کام کرنے کی قائل ہیں۔ انہوں نے ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آئین ہر شہری کو مساوی حقوق فراہم کرتا ہے، اور ایوانِ بالا (راجیہ سبھا) میں ان حقوق کے تحفظ کے لیے لڑنا اب ان کا اولین فرض ہوگا۔ واضح رہے کہ اس بار ترنمول کانگریس نے اپنی فہرست میں اداکارہ کوئل ملک، ریٹائرڈ آئی پی ایس راجیو کمار اور وزیر بابل سپریو جیسے غیر متوقع ناموں کو شامل کر کے سیاسی حلقوں کو حیران کر دیا ہے۔ ان تمام امیدواروں نے آج اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔دوسری جانب، بابل سپریو نے کہا کہ ان کے نزدیک یہ سب کچھ ایک "پرفارمنس" (کارکردگی) ہے۔ انہوں نے تبصرہ کیا کہ "ووٹ جیت کر کام کرنا ایک پری پیڈ سسٹم کی طرح ہے؛ پہلے ووٹ جیتنا اور پھر عوام کے لیے کام کرنا۔ پہلے مجھ سے گانوں کی فرمائش کی جاتی تھی اور مجھے پرفارم کرنا پڑتا تھا۔ بعد میں لوک سبھا جیت کر میں نے کام شروع کیا اور عوامی مطالبات پر پرفارم کرنا شروع کیا۔انہوں نے مزید کہا، "پھر میں وزارت میں رہا، اور اب ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی نے دوبارہ مجھ پر بھروسہ کیا ہے۔ میں عوام کے لیے پرفارم کروں گا، سب کچھ پرفارمنس ہی ہے۔" اس موقع پر راجیو کمار نے بھی ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی کا شکریہ ادا کیا۔
Source: PC- tv9bangla
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی