Kolkata

مہشور ڈاکٹر سراج کو ایس آئی آر کی سماعت کا نوٹس جاری کر دیا گیا

مہشور ڈاکٹر سراج کو ایس آئی آر کی سماعت کا نوٹس جاری کر دیا گیا

کولکاتا19جنوری : مشہور و معروف ڈاکٹر سراج احمد کوسوشل انٹنسیو رویزن ( ایس آئی آر ) کارروائی کے تحت انہیں سماعت کےلئے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ایس ایس کے ایم اسپتال کے ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سراج نے بتایا کہ آئندہ منگل کو انہیں سماعت کےلئے بلایاگیا ہے۔اس دن ان کا اسپتال میں او پی ڈی اور آن کال ڈیوٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ سماعت کی وجہ سے مریضوں کے علاج میں دشواری ہوسکتی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ یہ نوٹس ان کے والد کے نام کی تبدیلی کو لے کرمسائل کی وجہ سے سماعت کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کا خاندان 1930ءسے ہوڑہ ضلع کے شیب پور میں رہ رہا ہے۔ان کا نام 2002کے ووٹر لسٹ میں شامل ہونے کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے ذریعہ جاری مقامی رہائش کا سرٹیفیکٹ بھی ہے۔اس کے باوجود انہیں اور ان ے بھائیوں کو ایس آئی آر کارروائی کےلئے نوٹس جاریا کیا گیا ہے۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments