Kolkata

ممتا بنرجی نے مہاکال مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کا اعلان کیا

ممتا بنرجی نے مہاکال مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کا اعلان کیا

ممتا بنرجی نے مہاکال بندر کا سنگ بنیاد رکھنے کا اعلان کیا کولکاتا29دسمبر :نیو ٹاون میں 'درگانگن' کے سنگ بنیاد کی تقریب کے دوران وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مہا کال مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنوری کے دوسرے ہفتے میں مہاکال مندر کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ تمام مذاہب کا احترام کرتی ہیں اور سب سے محبت کرتی ہیں۔یہ منصوبہ تقریباً 2 لاکھ مربع فٹ پر محیط ہوگا۔مندر کے صحن میں ایک وقت میں ایک لاکھ افراد کے بیٹھنے کی جگہ ہوگی۔اس میں 1,008 ستون ہوں گے اور مرکزی عمارت (گربھ گرہ) کی اونچائی 54 میٹر ہوگی۔یہاں ایک عظیم الشان 'سنگھ دوار' (مرکزی دروازہ) بنایا جائے گا اور چاروں طرف 20 فٹ چوڑی راہداری ہوگی۔ اسے قدرتی روشنی اور ہوا کے اصولوں کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments