Kolkata

ممتا نے اچھا کام کیا ہے‘، مانک سرکار کی تعریف نے علیم الدین اسٹریٹ کی پریشانی بڑھا دی

ممتا نے اچھا کام کیا ہے‘، مانک سرکار کی تعریف نے علیم الدین اسٹریٹ کی پریشانی بڑھا دی

کولکتہ: انتخابات سے قبل اتحاد کے معاملے پر سی پی ایم کے ہیڈ کوارٹر علیم الدین اسٹریٹ میں پہلے ہی بے چینی پائی جا رہی تھی۔ سلیم-ہمایوں ملاقات نے پہلے ہی تشویش بڑھا دی تھی، اور اب تریپورہ کے سابق وزیر اعلیٰ اور سی پی ایم کے سینئر ترین رہنما مانک سرکار کی جانب سے ترنمول سپریمو ممتا بنرجی کی تعریف نے پارٹی کے لیے نئی مشکل کھڑی کر دی ہے۔ حال ہی میں ممتا بنرجی نے ایس آئی آر (SIR) سے متعلق ایک درخواست پر خود عدالت میں جا کر بحث کی تھی۔ مانک سرکار نے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کوشش کو کم تر نہیں سمجھا جا سکتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مانک سرکار نے کہا:"وزیر اعلیٰ ممتا نے سپریم کورٹ میں بات کی ہے۔ وہ وزیر اعلیٰ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک وکیل بھی ہیں۔ تاہم، انہوں نے عدالت میں ایک عام شہری کے طور پر اپنی بات رکھی۔ یہ اچھی بات ہے۔ انہوں نے 6-7 پوائنٹس میں اصل مسائل کو اجاگر کیا ہے۔ البتہ ممتا بنرجی نے دیر کر دی، انہیں پہلے جانا چاہیے تھا۔ میں اس پہل کو چھوٹا کر کے نہیں دیکھنا چاہتا، انہوں نے ایک مو¿ثر قدم اٹھایا ہے۔ دیکھتے ہیں مستقبل میں کیا ہوتا ہے۔"

Source: PC- tv9bangla

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments