Kolkata

ممتا بنرجی نے ایس آئی آر کو لے کر سپریم کورٹ جائیں گی

ممتا بنرجی نے ایس آئی آر کو لے کر سپریم کورٹ جائیں گی

کولکاتا5جنوری : بغیر کسی تیاری کے ایس آئی آر عمل شروع ہونے کی وجہ سے شدید مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور عام لوگوں کو بلاوجہ ہراساں ہونا پڑ رہا ہے۔ اس الزام کے تحت وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوار کو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو خط لکھا ہے۔ صرف یہی نہیں، انہوں نے کمیشن کے طریقہ کار پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ اب کیا حکمران جماعت ترنمول براہِ راست قانونی راستہ اختیار کرے گی؟ گنگا ساگر سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کچھ ایسا ہی پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا، "ہم قانون کا سہارا لے رہے ہیں۔ کل عدالت کھلے گی، ہم قانونی راستہ اپنائیں گے۔ ضرورت پڑی تو میں خود سپریم کورٹ میں عوام کی طرف سے بحث کروں گی۔" اس موقع پر انہوں نے یاد دلایا کہ وہ ایک وکیل بھی ہیں۔ ایس آئی آر کی وجہ سے لوگوں کی پریشانی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ حکمران جماعت کا الزام ہے کہ خوف و ہراس کی وجہ سے کئی لوگوں کی موت ہو چکی ہے، یہاں تک کہ ایس آئی آر سے متعلق سماعت کی لائن میں کھڑے ہو کر بھی ہلاکتوں کی شکایتیں ملی ہیں۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اس معاملے پر کئی بار آواز اٹھا چکی ہیں اور لوگوں کی پریشانی پر کمیشن کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے یہ طنز بھی کیا کہ کمیشن 'واٹس ایپ' کے ذریعے چل رہا ہے۔ آج پیر کو گنگا ساگر میں کھڑے ہو کر ممتا بنرجی نے ایک بار پھر اس مسئلے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور کمیشن و بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے گیانیش کمار کو 'وینش کمار' کہہ کر پکارا۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments