Kolkata

ممتا بنرجی نے دو سو باسٹھ کروڑ کے درگانگن مندر کا سنگ بنیاد رکھا

ممتا بنرجی نے دو سو باسٹھ کروڑ کے درگانگن مندر کا سنگ بنیاد رکھا

ممتا بنرجی نے دو سو باسٹھ کروڑ کے درگانگن مندر کا سنگ بنیاد رکھا کولکاتا29دسمبر:وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج پیر کے روز نیو ٹاون میں 'درگانگن' کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ منصوبہ محض ایک مذہبی مقام نہیں بلکہ بنگال کی ثقافت اور سیاحت کے حوالے سے ایک بڑا قدم مانا جا رہا ہے۔اس پورے پروجیکٹ کے لیے 261 کروڑ 99 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کی تعمیر کی ذمہ داری 'ہڈکو' (HIDCO) کو دی گئی ہے۔حکومت نے اس کام کو ستمبر 2027 تک مکمل کرنے کا ہدف رکھا ہے، جس کے بعد اسے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ درگانگن میں ایک جدید میوزیم بھی ہوگا، جہاں درگا پوجا سے متعلق فن پارے، اساطیری کہانیاں اور بنگال کے روایتی دستکاری کو جگہ دی جائے گی۔ بنگال کی درگا پوجا کو یونیسکو کی جانب سے 'عالمی ثقافتی ورثہ' کا درجہ ملنے کے بعد، اس اعزاز کو یادگار بنانے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔اپوزیشن جماعتوں نے سرکاری فنڈز سے مندر کی تعمیر پر اعتراض کیا ہے، تاہم حکومت کا موقف ہے کہ یہ کوئی عام مندر نہیں بلکہ ایک ثقافتی اور سیاحتی مرکز ہے جس کا مقصد بنگال کے فن اور ورثے کو عالمی سطح پر فروغ دینا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments