Bengal

مالدہ میں جیل میں بند مجرم کے گھر کے سامنے 20 لاکھ روپے کے جعلی نوٹ برآمد

مالدہ میں جیل میں بند مجرم کے گھر کے سامنے 20 لاکھ روپے کے جعلی نوٹ برآمد

مالدہ میں ایک بار پھر بھاری مقدار میں جعلی نوٹ برآمد ہوئے۔ مالدہ کے وشنابھ نگر تھانے کے کنبھیرا چوکی کی پولیس نے منگل کی رات ایک کارروائی کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی۔ اہلکاروں نے 20 لاکھ روپے کے جعلی نوٹ برآمد کئے۔ یہ جعلی نوٹ جیل میں بند بدنام زمانہ مجرم روبیل شیخ کے گھر کے سامنے سے ملے تھے۔ تفتیش کار اس بات کی جانچ کر رہے ہیں کہ جعلی نوٹوں کی بھاری مقدار جمع کرنے کا مقصد کس نے یا کیا تھا۔منگل کی رات کو کنبھیرا چوکی کی پولیس کو ایک خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ روبیل کے گھر کے سامنے جعلی نوٹوں کا ذخیرہ کیا جا رہا ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے کمبھیرا علاقے کے کھوسال پاڑہ میں چھاپہ مارا۔ کارروائی میں مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے مالیت کے جعلی نوٹ برآمد ہوئے۔ جن میں پانچ سو اور دو سو روپے کے نوٹ شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments