Kolkata

شر پسندو ں نے مالدہ کے رہنے والے بی ایس ایف کے جوان کو ہلاک کر دیا

شر پسندو ں نے مالدہ کے رہنے والے بی ایس ایف کے جوان کو ہلاک کر دیا

شر پسندو ں نے مالدہ کے رہنے والے بی ایس ایف کے جوان کو ہلاک کر دیا منی پور میں گشت کے دوران شرپسندوں کی فائرنگ سے مالدہ سے تعلق رکھنے والے بی ایس ایف جوان کی ہلاکت کی دلخراش خبر سامنے آئی ہے۔متھن منڈل (عمر 34 سال)۔ وہ بی ایس ایف کی 170 ویں بٹالین میں شامل تھے اور منی پور کے ضلع اوکھرل میں خدمات انجام دے رہے تھے۔جمعہ کی شام جب وہ مونگ کوٹ چیپو کے علاقے میں گشت کر رہے تھے، تو اچانک کہیں سے آنے والی ایک گولی انہیں لگی۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور شہید ہو گئے۔متھن کا تعلق مالدہ کے موتھاباری تھانہ کے تحت شمالی لکشمی پور کے بھاجن ٹولہ علاقے سے تھا۔ متھن کے والد منٹو منڈل ایک کسان ہیں۔ متھن خاندان کے واحد کمانے والے فرد تھے، جبکہ ان کا چھوٹا بھائی کھیتی باڑی میں والد کا ہاتھ بٹاتا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments