Kolkata

چناﺅ پرچار کےلئے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ فرنویس کولکاتا آرہے ہیں

چناﺅ پرچار کےلئے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ فرنویس کولکاتا آرہے ہیں

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے قدآور لیڈر دیویندر فڑنویس نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران ایک پریس کانفرنس میں ریاست کی معاشی صورتحال پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ نیو ٹاون کے ایک نجی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فڑنویس نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ برسوں میں بنگال سے تقریباً 1400 کمپنیاں ہجرت کر کے مہاراشٹر چلی گئی ہیں۔ ان میں کئی بڑی اور نامور کمپنیاں بھی شامل ہیں جنہوں نے بنگال کے بجائے اب مہاراشٹر میں اپنا کاروبار پھیلا لیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ قومی معیشت میں بنگال کا حصہ مسلسل کم ہو رہا ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت کو چیلنج کیا کہ وہ ان نئی کمپنیوں کے اعداد و شمار جاری کرے جنہوں نے بنگال میں رجسٹریشن تو کرائی ہے لیکن ابھی تک کام شروع نہیں کیا۔ فڑنویس نے وعدہ کیا کہ اگر بنگال میں بی جے پی کی حکومت بنتی ہے توبنگال کو دوبارہ ملک کی بہترین 5 ریاستوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔بی جے پی کے 'سنکلپ پتر' (منشور) کے مطابق 1 کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔

Source: PC-sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments