کولکاتا12مارچ :مغربی بنگال کے نئے گورنر رویندر نارائن روی نے کولکتہ کے لوک بھون (سابقہ راج بھون) میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ کولکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جوئے پال نے انہیں حلف دلایا۔ اس تقریب میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، چیف سکریٹری نندنی چکرورتی، اسمبلی اسپیکر بمان بنرجی اور لیفٹ فرنٹ کے چیئرمین بمان بوس سمیت دیگر معززین موجود تھے۔مقررہ وقت کے مطابق صبح 11:30 بجے حلف برداری کی تقریب شروع ہوئی۔ حلف سے قبل اور بعد میں قومی گیت 'وندے ماترم' اور قومی ترانہ 'جنا گنا منا' بجایا گیا۔ حلف اٹھانے کے بعد نئے گورنر نے وزیر اعلیٰ اور دیگر مہمانوں سے ملاقات کی۔سی وی آنند بوس کے استعفیٰ کے بعد آر این روی کو مغربی بنگال کا مستقل گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ تمل ناڈو کے گورنر تھے، جہاں ان کا ڈی ایم کے حکومت کے ساتھ مختلف بلوں کے معاملے پر اکثر تنازع رہا۔ یہاں تک کہ ایم کے اسٹالن کی حکومت نے انہیں ہٹانے کے لیے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے بھی درخواست کی تھی۔ اب انہیں آنند بوس کے جانشین کے طور پر مغربی بنگال کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سی وی آنند بوس کے اچانک استعفیٰ پر سوال اٹھائے تھے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ شاید مرکزی وزارت داخلہ کے دباو یا سیاسی مفادات کی وجہ سے انہیں استعفیٰ دینا پڑا، خاص طور پر ریاست میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے تناظر میں۔
Source: PC- anandabazar
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی