عیدالفطر کے موقع پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی کی تخریبی سیاست کو ہدف تنقید بنایا۔ انھوں نے کولکاتا میں عیدگاہ پہنچ کر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم سیکولر ہیں۔ نوراتری چل رہی ہے، میں اس کے لیے بھی نیک خواہشات پیش کرتی ہوں، لیکن ہم نہیں چاہتے کہ کوئی انارکی پھیلائے۔ عام لوگ انارکی نہیں پھیلاتے، بلکہ سیاسی پارٹیاں ایسا کرتی ہیں۔ یہ شرم کی بات ہے۔ ہم سبھی مذاہب کے لیے اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہیں۔ اکثریتوں کی ذمہ داری اقلیتوں کی حفاظت کرنا ہے اور اقلیتوں کی ذمہ داری اکثریتوں کے ساتھ رہنا ہے۔‘‘ ممتا بنرجی نے پیر کے روز لوگوں سے گزارش کی کہ وہ ایسے اکساوے میں نہ آئیں جس سے فرقہ وارانہ فسادات بھڑک سکتے ہیں۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی حکومت ریاستی عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی اور یہ یقینی بنائے گی کہ ریاست میں کوئی بھی کشیدگی پیدا نہ کر سکے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے یہ بیان ’ریڈ روڈ‘ پر عید کی نماز کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’فساد بھڑکانے کے لیے اکسانے کی کوشش کی جا رہی ہے، برائے کرم اس کے جال میں نہ پھنسیں۔ مغربی بنگال حکومت اقلیتوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ریاست میں کوئی بھی کشیدگی پیدا نہیں کر سکتا۔‘‘ بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’اگر انھیں (بی جے پی کو) اقلیتوں سے مسئلہ ہے تو کیا وہ ملک کا آئین بدل دیں گے؟‘‘ انھوں نے بی جے پی کی تخریبی سیاست کے تئیں اپنی مخالفت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ سبھی مذاہب کا احترام کرنے میں یقین رکھتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ ’بی جے پی کی تخریبی سیاست‘ کو ایسی ’جملہ سیاست‘ کہا جس کا مقصد لوگوں کو تقسیم کرنا ہے۔
Source: social media
مدن تمانگ قتل کیس میں بمل گرونگ کو 'سپریم' جھٹکا نئی
ہندی بولنے والے لوگوں کانام ووٹر لسٹ سے خارج نہیں ہونا چاہئے: شوبھندو
ریاست کے باقی یونیورسٹیوں میں دو ہفتوں کے اندر وائس جانسلر کی تقرری کی جائے : ہائی کورٹ
ہتھیار کے ساتھ اگر جلوس نکالتے ہیں تو آپ کے ساتھ قانون کے مطابق نبٹا جائے گا: پولس کمشنر
ہائی کورٹ میں راحت، بی جے پی لیڈر ارجن سنگھ کو مل گیا تحفظ
رام نومی کا جلوس اسمبلی الیکشن تک چلے گا: دلیپ گھوش
بیرون ملک میں ممتا بنرجی کی بے عزتی کی گئی
ریاست کے باقی یونیورسٹیوں میں دو ہفتوں کے اندر وائس جانسلر کی تقرری کی جائے : ہائی کورٹ
ہندی بولنے والے لوگوں کانام ووٹر لسٹ سے خارج نہیں ہونا چاہئے: شوبھندو
ہتھیار کے ساتھ اگر جلوس نکالتے ہیں تو آپ کے ساتھ قانون کے مطابق نبٹا جائے گا: پولس کمشنر
بیوی کے کنوارے پن کی جانچ کےلئے نوجوان عدالت میں
چھ سے دس اکتوبر کے درمیان بڑ تلہ تھانہ کے اندر اور باہر کیا ہوا تھا؟
رام نومی کے جلوس میں مسلمان بھی حصہ لیں گے
ریڈ روڈ پر عید کی نماز کی تقریب میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا پہنچنے پر ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری کو تکلیف