دور دراز کے روٹس کی سرکاری بسوں میں بھی خواتین کا سفر اب مکمل طور پر مفت ہوگا۔ نوانّہ (سیکریٹریٹ) میں نو منتخب حکومت کی دوسری کابینہ میٹنگ کے بعد ریاست کی وزیر اگنی مترا پال نے یہ بڑا اعلان کیا۔ بی جے پی نے پہلے ہی وعدہ کیا تھا کہ ریاست میں برسرِ اقتدار آنے پر خواتین سرکاری بسوں میں مفت سفر کر سکیں گی، لیکن اس بات کو لے کر ابہام تھا کہ آیا یہ سہولت دور دراز کے روٹس کی بسوں پر بھی لاگو ہوگی یا نہیں۔ آج اس سلسلے میں ریاست کی بلدیاتی ترقی اور خواتین و بہبودِ اطفال کی وزیر نے واضح کیا کہ دور دراز کی سرکاری بسوں میں بھی خواتین بغیر کسی کرایے کے سفر کر سکیں گی۔ ریاست کی تمام خواتین یکم جون سے ہی سرکاری بسوں میں مفت سفر کی اس سہولت کا فائدہ اٹھا سکیں گی۔ یعنی بسوں میں سفر کرنے پر خواتین کو کوئی کرایہ نہیں دینا ہوگا۔ اس فیصلے پر ایک خاتون مسافر دیا دیبناتھ نے کہا کہ نئی حکومت کا یہ فیصلہ خواتین کے لیے بہت بہترین ہے اور اس سے انہیں بہت فائدہ پہنچے گا۔ خواتین کے بس کرایے سے متعلق حکومت کے اس فیصلے پر بائیں بازو (لیفٹ) کے رہنما سوجن چکرورتی نے کہا کہ ریاست میں سرکاری بسوں کی تعداد کافی نہیں ہے، اس لیے نئی حکومت کو پہلے سرکاری بسوں کی تعداد بڑھانے کی پہل کرنی چاہیے۔ حالانکہ اگنی مترا پال نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سرکاری بسیں بڑھانے کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، تاہم حکومت کئی نئی الیکٹرک بسیں شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
Source: PC-anandabazar
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی