Kolkata

لالو پرساد یادو دادا بن گئے، تجسوی کی اہلیہ نے کولکاتا میں بیٹے کو جنم دیا

لالو پرساد یادو دادا بن گئے، تجسوی کی اہلیہ نے کولکاتا میں بیٹے کو جنم دیا

کولکاتا27مئی :تیجسوی یادو کا کہنا ہے کہ چونکہ نوراتری کے موقع سے ان کی بیٹی پیدا ہوئی تھی اس لئے اس کا نام کاتیانی رکھا گیا تھا ، آج ہنومان جی کے دن لڑکا پیدا ہوا، اس کا نام ابھی طے نہیں ہوا ہے۔ لالو پرساد یادو ایک بار پھر دادا بن گئے ہیں۔ لالو کے سب سے چھوٹے بیٹے تیجسوی یادو کی بیوی راج شری نے منگل کی صبح کولکتہ کے ایک اسپتال میں بیٹے کو جنم دیا۔ تیجسوی نے خود وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو فون پر اس خبر کی اطلاع دی۔ اور چند ہی گھنٹوں میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نئے آنے والے کو دیکھنے کے لیے اسپتال پہنچیں۔ تیجسوی نے میڈیا کے ساتھ یہ خبر شیئر کی۔ تجسوی نے کہا، "وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی یہاں میری مقامی سرپرست ہیں۔ میں نے اپنی بیوی کو داخل کروانے کے بعد وزیر اعلیٰ کو اطلاع دی تھی ۔ وزیر اعلیٰ ملنے آئیں۔ میں بہت خوش ہوں۔تیجسوی نے کہا، میری بیٹی کی پیدائش نوراتری کے دن ہوئی ہے۔ میری بیٹی کا نام کاتیانی ہے۔ آج ہنومان جی کا دن ہے۔ میرے بیٹے کا نام ابھی طے نہیں ہوا ہے۔ والد نے کہا، سب ایک نام دیں گے، اور والد یہاں سے انتخاب کریں گے۔ تیجسوی کی اہلیہ راجشری گزشتہ کچھ دنوں سے کولکتہ کے ایک نرسنگ ہوم میں داخل ہیں۔ منگل کی صبح اس نے بیٹے کو جنم دیا۔ خبر ملتے ہی لالو پرساد یادو اپنی بیوی رابڑی، بیٹی میسا بھارتی اور پوتی کے ساتھ اپنے پوتے سے ملنے پہنچے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments