ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ میں مولوی علاءالدین حبیبی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ایک شعری نشست منعقد ہوئی ۔ (پریس ریلیز)محبین اردو کبھی بڑے پیمانے پر تو کبھی چھوٹے پیمانے پر اردو کی محفلوں کا انعقاد کیا کرتے ہیں ۔ مولوی علاءالدین حبیبی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ٢٨,جون بروز اتوار بوقت ١٢,بجے دن چناب اختر پرویز کی صدارت میں ایک شاندار شعری نشست منعقد ہوئی ۔جس میں کولکاتا اور ہوڑہ کے معروف شعراء نے شرکت کی ۔ صدر نشست جناب پرویز اختر ، کے علاوہ مہمان شعراء میں جناب فیروز اختر،جناب اظہار کریم، جناب، ایاز خان ایاز، جناب عبدالرحیم ہلچل،جناب فیروز مرزا،جناب نظیر راہی، جناب بیغم وارثی،جناب زرتاب غزل، جناب أفضل امام ،جناب ارمان حبیبی ، اور جناب مخدوم ارشد حبیبی کے اشعار اور انداز بیاں سے سامعین خوب محظوظ ہوۓ ۔ ہزل گو شاعر جناب اسماعیل نظر کے مزاحیہ اشعار نے حاضرین محفل کے لبوں پر تبسم کی ضیا بکھیر دی اور دل کو گداز کر دیا۔جناب نثار الدین حبیبی کی نعت خوانی سے پروگرام کا آغاز ہوا ۔ دور درشن کیندر کولکاتا اردونیوز کے پروڈیوسر جناب سید علی احمد نے بشیر بدر کی غزل کو اپنی مخملی آواز میں پیش کر کے سماعت میں رس گھول دیا۔ بعدازاں اردو نیوز کے پروڈیوسر محترمہ سعیدہ رحمان نے اردو غزل سے دلچسپی کا اظہار کچھ اس طرح کیا کہ حضرت قیصر شمیم کا ایک مطلع حضرت حامی گورکھپوری کا ایک مطلع صدر نشست جناب پرویز اختر کا ایک مطلع بانئ محفل مخدوم ارشد حبیبی کا ایک مطلع اور ناظم اجلاس جناب فیروز مرزا کا ایک مطلع پیش کر کے خوب داد تحسین وصول کیا۔۔ جناب فیروز مرزا کی شاندار اور پر لطف نظامت کے رنگ نے نشست کو مشاعرہ میں تبدیل کردیا ۔ادیب اطفال محمد افضل خان ، جناب نہال الدین انور، محترمہ رحیمہ لیلی خاتون،عبدالغفار حبیبی ، زین العابدین ، محترمہ طاہرہ انجم ،شہاب الدین، حبیبی سیف الدین،محمد سمیر عیدو بھائی، شفیق حبیبی المعروف ننھے بھائی ،محترمہ غوثیہ احناف، شاہنواز عالم، عبید رضا، فیضان نبی وغیرہ رونق بزم تھے۔محمد افضل خان نے اظہار تشکر پیش کیا ۔پروگرام سہ پہر تین بجے اختتام پزیر ہوا۔بعد ازاں شاندار ضیافت بھی قابل تعریف تھی۔
Source: Social Media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی