Kolkata

قصبہ اجتماعی زیادتی کیس میں غلط معلومات پھیلانے پر پولیس سخت کارروائی کرے گی

قصبہ اجتماعی زیادتی کیس میں غلط معلومات پھیلانے پر پولیس سخت کارروائی کرے گی

قصبہ اجتماعی زیادتی کیس میں غلط معلومات پھیلانے پر پولیس سخت کارروائی کرے گی کولکاتا27جون : کولکتہ کے ایک کالج میں طالبہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں جھوٹی اطلاع پھیلنے پر پولیس کارروائی کرے گی۔ اس سلسلے میں ڈی سی پی جادو پور ڈویڑن کولکتہ کے آفیشل ایکس ہینڈل پر پیشگی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پورے واقعہ کی انتہائی اہمیت کے ساتھ تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس نے مطلع کیا ہے، "قصبہ پولیس اسٹیشن نے لاء کالج کی طالبہ سے جنسی ہراسانی کی شکایت موصول ہوتے ہی کارروائی کی، کوئی وقت ضائع کیے بغیر ایف آئی آر درج کی گئی۔ صرف 12 گھنٹوں میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا، انہیں یکم جولائی تک پولیس کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اہمیت کو دیکھتے ہوئے، اس واقعے کی تفتیش انتہائی مہارت اور سنجیدگی کے ساتھ کی جارہی ہے۔" پولیس کی اپیل ہے کہ "ہر فرد اور سوشل میڈیا صارفین سے کہا جا رہا ہے کہ وہ بغیر تصدیق کے جھوٹی معلومات نہ پھیلائیں۔ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments