بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کے بھانجے کرشنا ابھیشیک میں سرد مہری 7 سال بعد ختم ہوگئی، دونوں کے درمیان بلآخر صلح ہوگئی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں سپر اسٹار گووندا گھر میں ریوالور چلنے سے زخمی ہوگئے تھے۔ بھارت واپس آنے کے بعد کرشنا نے اپنے ماموں کی خیریت معلوم کرنے کےلیے ان سے ملاقات کی۔ ای ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کرشنا نے تصدیق کی کہ ’آخرکار ہم نے تمام گلے شکوے دور کرلیے ہیں اور آگے بڑھ گئے ہیں۔‘ گووندا کے زخمی ہونے کے بعد کرشنا کی بیوی کشمیرا شاہ نے اسپتال میں گووندا کی عیادت کی تھی جبکہ کرشنا آسٹریلیا کے دورے پر ہونے کی وجہ سے ملاقات نہ کر سکے تھے۔ کرشنا بھارت واپسی کے بعد اپنے ماموں کے گھر گئے تھے، انہوں نے کہا تھا کہ ان کے لیے یہ ملاقات جذباتی لمحہ تھی۔ دوسری جانب کرشنا نے بتایا کہ گووندا کی بیٹی ٹینا آہوجا سے ملاقات ان کےلیے جذباتی تھی اور انہوں نے گلے لگا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’ہم نے ہنسی مذاق کیا اور پرانی یادیں تازہ کیں۔ ایسا لگا جیسے پہلے کی طرح سب کچھ ٹھیک ہوگیا ہو۔‘ انہوں نے کہا کہ ’ان تمام برسوں کی یادیں جو میں نے ماموں اور مامی کے ساتھ گزارے تھے، میرے ذہن میں آ گئیں۔ میں نے ماموں سے کہا کہ ہال تو بالکل بدل گیا ہے، اب سب مسائل حل ہو چکے ہیں اور تمام گلے شکوے ختم ہو گئے ہیں۔‘ کرشنا نے مزید کہا کہ ’اب میں مسلسل ماموں سے ملنے آؤں گا اور مامی سے بھی ملاقات کروں گا۔‘
Source: Social Media
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
پروین بابی شادی شدہ تھیں، شوہر پاکستان چلے گئے تھے، مہیش بھٹ کا انکشاف
'پٹھان" کے بعد اس مشہور جوڑی کی پھر سے 'کنگ' میں واپسی؟
گھٹنے کی چوٹ کے علاج کے لیے اپنا پیشاب پیا: بالی وڈ اداکار پریش راول کا عجیب و غریب انکشاف
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
ملائکہ اروڑہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں، عدالت نے وارننگ جاری کردی
سنجے دت نے جڑواں بچوں کی پیدائش پر گیتا اور قرآن تحفے میں دیا، امیشا پٹیل کا انکشاف
شہناز گل نے مہنگی ترین گاڑی خرید لی، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے
پاریش راول کی سلمان خان کے اخلاق کی تعریف، عامر خان سے متعلق کیا کہا؟
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
’’کون سے نمبر کا بوائے فرینڈ ہے؟‘‘ شروتی ہاسن نے کیا جواب دیا؟