کولکتہ، ہوڑہ میں میونسپل انتخابات نومبر کے آخر میں! ہاوڑہ کو 60وارڈوں میں تقسیم کیا جائے گا نومبر کے آخری ہفتے میں کولکتہ اور ہاوڑہ میونسپل کارپوریشن میں میونسپل انتخابات ہو سکتے ہیں۔ منگل کو یہ بات محکمہ شہری ترقی کے وزیر مملکت اور ہاوڑہ شمال کے ایم ایل اے اومیش رائے نے بتائی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ہاوڑہ کے شہری علاقے کو 60 وارڈوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، "دونوں میونسپل کارپوریشنوں کے تحت آنے والے علاقوں کی حدود کی ازسرنو تشخیص کا کام شروع ہو رہا ہے۔ ہاوڑہ میونسپل کارپوریشن کے تحت آنے والے علاقوں کی حدود کی ازسرنو تشخیص (ڈی لیمٹیشن) کے ذریعے ۶۰ وارڈوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اور یہ مکمل ہوتے ہی نومبر کے آخر میں کولکتہ اور ہاوڑہ میں انتخابات ہونے چاہئیں۔" انہوں نے بتایا کہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں نئی بورڈ تشکیل پا جائے گی۔ صرف ان دو میونسپل کارپوریشنوں ہی نہیں، ریاست کی کئی دوسری میونسپل کارپوریشنوں میں بھی نومبر کے آخر میں انتخابات ہو سکتے ہیں۔ ہاوڑہ کے انتخابات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "تری نمل نے سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے ہاوڑہ میونسپل کارپوریشن کے علاقے کو تقسیم کیا تھا۔ پیچیدہ صورت حال پیدا ہو گئی تھی۔ اسی وجہ سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس میونسپل کارپوریشن کے علاقے کو ۶۰ وارڈوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ سروے کر کے بہتر شہری خدمات کے لیے کتنے وارڈز کی ضرورت ہے، اس کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اسی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔" اسی کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ کولکتہ میونسپل کارپوریشن کی ڈی لیمٹیشن کا کام بھی جلد شروع ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ آخری بار ہاوڑہ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ۲۰۱۳ میں ہوئے تھے۔ اس وقت میونسپل بورڈ نہ ہونے کی وجہ سے کام ایڈمنسٹریٹر کے ذریعے چل رہا ہے۔
Source: Social Media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی