Kolkata

کولکاتا میٹرو کی بلیو لائن ہر ٹرینوں کے درمیان فرق میں ڈھائی منٹ کی کمی

کولکاتا میٹرو کی بلیو لائن ہر ٹرینوں کے درمیان فرق میں ڈھائی منٹ کی کمی

کولکاتا میٹرو کی بلیو لائن ہر ٹرینوں کے درمیان فرق میں ڈھائی منٹ کی کمی کولکتہ میٹرو کی بلیو لائن پر مصروف اوقات کے دوران دو ٹرینوں کے درمیان فرق کو کم کر کے ڈھائی منٹ کرنے کا منصوبہ ریل کی وزارت نے تیار کیا ہے۔ اس انتظام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کولکتہ میٹرو کے بنیادی ڈھانچے کی ازسرنو تعمیر کی جائے گی۔ کولکتہ میٹرو کی بلیو لائن یا شمال-جنوب راہداری (دکشنیشور سے شہید خودی رام) کی ساختی بہتری کے لیے 671.72 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ میٹرو کے بجلی کے نظام کو جدید بنانے کے ساتھ ساتھ سات نئے ٹریکشن سب اسٹیشن، آکسیلیری سب اسٹیشن اور بہت سی دوسری سہولیات تعمیر کی جائیں گی۔ وزارت ریلوے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کولکتہ میٹرو لائن کی گنجائش میں اضافے اور بجلی کے نظام کی جدید کاری سمیت مجوزہ ساختی تبدیلیوں کے بعد ہی ڈھائی منٹ کے وقفے سے میٹرو چلانا ممکن ہو سکے گا۔ فی الحال مصروف اوقات میں دو میٹرو ٹرینوں کے درمیان پانچ منٹ کا فرق ہوتا ہے، جبکہ دن کے دیگر اوقات میں یہ وقفہ سات سے دس منٹ تک بھی پہنچ جاتا ہے۔ تاہم، بھارتی ریلوے نے فیصلہ کیا ہے کہ کولکتہ میں میٹرو سروسز کے درمیانی وقفے کو آدھا کر دیا جائے گا، یعنی ہر ڈھائی منٹ بعد میٹرو دستیاب ہوگی۔ بلیو لائن کے علاوہ شہر کے دیگر میٹرو روٹس پر بھی آنے والے دنوں میں دو ٹرینوں کے درمیان وقت کا فرق کم کیا جائے گا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments