ریاستی حکومت پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین کی روزانہ کی تکلیف کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ اس بار محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک نئے اقدام کے ساتھ خواتین کے لیے خصوصی بس سروس شروع کی ہے۔ یہ 'لیڈیز اسپیشل' سرکاری بس سروس منگل کو ہوڑہ اسٹیشن سے شروع کی گئی۔ اس موقع پر ٹرانسپورٹ کے وزیر سنیہاشیس چکرورتی، ریاستی ٹرانسپورٹ کے وزیر دلیپ مونڈل اور ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے چیئرمین مدن مترا موجود تھے۔ یہ نان اے سی بس ہوڑہ اسٹیشن سے روزانہ صبح 9:30 بجے روانہ ہوگی۔ بس ڈلہوزی، دھرمتلہ، پارک اسٹریٹ، ہزارہ، راس بہاری سے ہوتی ہوئی بالی گنج اسٹیشن پہنچے گی۔ اس کے بعد، بس بالی گنج سے مسافروں کو لے کر 4:30 بجے ہاوڑہ اسٹیشن پہنچے گی۔ فی الحال بس ہاوڑہ اور بالی گنج کے درمیان چلے گی۔ اگر یہ پائلٹ سسٹم کامیاب ہوتا ہے تو محکمہ ٹرانسپورٹ ریاست کے دیگر حصوں میں بھی اس سروس کو شروع کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔
Source: mashrique
گھاٹل ماسٹر پلان تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے:
ہم اور آپ جہاں رہتے ہیں وہ جگہ کیا محفوظ ہے؟ جج کا سوال
بانس درونی کی کونسلر انڈر گراﺅنڈ ہوکر حالات پر نظر رکھ رہی ہیں
بنگالی فلم کے سپر اسٹار دیب نے ایران اسرائیل جنگ پر تشویش کا اظہار کیا
آرجی کار واقعہ کے احتجاج کے طور پر اندھیرے کے زیور کے نام سے زیورات بنائے
ممتا بنرجی نے اپنے دورے کے دوران کوچ بہار کو زیادہ اہمیت دی
چندہ کے ظلم سے تنگ آگرپاڑہ کے لوگ پریشان ، احتجاج کرنے پر کلب کے ”دادا“ نے ان کی پٹائی کر دی
پولیس نے مجھے گرفتار کر کے غلطی کی ہے: روپاگنگولی
قاتلوں کا بنیادی مقصد آر جی کار کی متاثرہ ڈاکٹر قتل کرنا تھا،سی بی آئی کا دعویٰ
اب سی پی ایم 'جوان' ہوگی، سی پی ایم کی مختلف کمیٹیوں کی عمر کی حد ہوئی کم