Kolkata

کولکتہ کے سابق میئر شوون چٹرجی دوبارہ انتظامی چارج دیا گیا

کولکتہ کے سابق میئر شوون چٹرجی دوبارہ انتظامی چارج دیا گیا

کولکاتا17اکتوبر :سلی گڑی میں وزیر اعلیٰ اور ترنمول لیڈر ممتا بنرجی سے ملاقات کے 48 گھنٹے کے اندر شوون کو نئی ذمہ داری ملی۔ انہیں نیو ٹاون کولکاتا ڈیولپمنٹ بورڈ یعنی این کے ڈی اے کا چیئرمین بنایا گیا۔ اس حوالے سے جمعہ کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ قبل ازیں این کے ڈی اے کے چیئرمین کی ذمہ داری ریاست کے سابق چیف سکریٹری اور چیف منسٹر کے پرنسپل ایڈوائزر الپن بنرجی سنبھال رہے تھے۔ اب شوون چٹرجی کو یہ عہدہ مل گیا ہے۔ اتفاق سے یہ پہلا موقع ہے کہ نیو ٹاون کے این کے ڈی اے کے چیئرمین کا الگ سے تقرر کیا گیا ہے۔ اب تک ہڈکو کے چیئرمین کو یہ ذمہ داری نبھانی پڑتی تھی۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments