کولکتہ: کلکتہ ہائیکورٹ نے ٹینگرا کے ’پئی مے چائنیز ہائی اسکول‘ کو نئے سال کی تقریبات کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے اسکول حکام کی مدد کے لیے ایک خصوصی افسر مقرر کیا ہے تاکہ 16 فروری کو چینی سالِ نو منایا جا سکے۔ آج، جمعہ کی شام 6 بجے تک، اسکول کے 10 کمروں کے علاوہ باقی تمام حصوں کا قبضہ سی آئی ایس ایف (CISF) کے گروپ کمانڈنٹ سے لینے کے لیے جسٹس کرشنا راو نے ایک خصوصی افسر مقرر کیا ہے۔ عدالت کے مقرر کردہ خصوصی افسر اور وکیل ارجیہ نندی ان کمروں کا قبضہ لینے کے بعد اسکول انتظامیہ کے حوالے کریں گے۔ اسکول حکام کے وکیل سپتانشو بوس نے عدالت کو بتایا کہ اب تک کوئی بھی کمرہ ان کے حوالے نہیں کیا گیا ہے۔ کولکتہ کا ٹینگرا علاقہ ’چائنا ٹاون‘ کے نام سے مشہور ہے، جہاں بڑی تعداد میں چینی نڑاد لوگ مقیم ہیں۔ یہاں بچوں کے لیے ’پئی مے چائنیز اسکول‘ واقع ہے، جو 2024 سے جنوری 2026 تک ایک طویل عرصے سے بند پڑا ہے۔ اب تک یہاں سی آئی ایس ایف کے جوان قیام پذیر تھے۔ آر جی کر واقعے کے تناظر میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر تعینات کی گئی سی آئی ایس ایف کی نفری اسی اسکول میں مقیم تھی۔ اسکول کو اب تک خالی نہ کرنے پر ہائیکورٹ میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے حکم دیا کہ آج شام 6 بجے تک خصوصی افسر کو سی آئی ایس ایف حکام سے کمروں کا قبضہ لینا ہوگا۔ کمروں کی حوالگی کے وقت سی آئی ایس ایف کے گروپ کمانڈنٹ کو خود اسکول میں موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
Source: PC- tv9bangla
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی