Kolkata

کولکاتا اسمبلی کے میگا فائٹ کےلئے مکمل طو رپر تیار

کولکاتا اسمبلی کے میگا فائٹ کےلئے مکمل طو رپر تیار

کولکتہ کی سیاست کا محاذ اب اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ تیار ہے، جہاں عالی شان شاپنگ مالز سے لے کر تنگ بستیوں تک اور اقلیتی علاقوں سے لے کر 'ہندو-بدھ-سکھ-جین-پارسی' برادریوں کے سنگم تک، ہر جگہ انتخابی رنگ غالب ہے۔ کولکتہ، جسے ملک کا ایک چھوٹا عکس کہا جاتا ہے، کبھی بائیں بازو (لیفٹ) کا گڑھ تھا، لیکن اب یہاں 'گھاس پھول' (ترنمول) کی جڑیں کافی مضبوط ہیں۔ سب سے بڑا مقابلہ اس بار پورے بنگال کی نظریں بھوانی پور پر ہیں، جو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا اپنا حلقہ ہے۔یہاں ممتا بنرجی کے مدمقابل اپوزیشن لیڈر شوبھیندو ادھیکاری ہیں، جسے بی جے پی نے ایک بڑا سرپرائز قرار دیا ہے۔ممتا بنرجی یہاں سے 2011 (ضمنی انتخاب) اور 2016 میں جیت چکی ہیں۔ 2021 میں وہ نندی گرام چلی گئی تھیں، جہاں شوبھیندو کے خلاف ان کی ہار کا مقدمہ اب بھی عدالت میں ہے۔ اس بار وہ دوبارہ اپنی پرانی زمین سے شوبھیندو کو چیلنج کر رہی ہیں۔بی جے پی نے کولکتہ میں ترنمول کے قلعے میں دراڑ ڈالنے کے لیے جارحانہ مہم چلائی ہے۔ شوبھیندو ادھیکاری کے علاوہ، تاپس رائے اور پرینکا ٹیبریوال جیسے چہرے میدان میں ہیں جو ترنمول کے ووٹ بینک میں نقب لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بی جے پی کی کوشش ہے کہ وہ شہری ووٹروں اور ہندی داں طبقے کے ووٹوں کو یکجا کرے، جو کولکتہ کی کئی نشستوں پر فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہیں۔

Source: PC-sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments