Kolkata

کولکاتہ ڈی سی پی شانتنو سنہا کے خلاف ای ڈی نے جاری کیا ’لُک آؤٹ نوٹس‘

کولکاتہ ڈی سی پی شانتنو سنہا کے خلاف ای ڈی نے جاری کیا ’لُک آؤٹ نوٹس‘

مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتہ کے ڈی سی پی شانتنو سنہا وشواس کے خلاف ’لُک آؤٹ نوٹس‘ جاری ہوا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سونا پپو کیس سے منسلک منی لانڈرنگ معاملے میں یہ نوٹس جاری کیا ہے۔ شانتنو کے ملک چھوڑ کر بھاگ جانے کا خدشہ ہے۔ ای ڈی نے گزشتہ ماہ شانتنو سنہا وشواس کے گھر اور ان کے کئی ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی تھی۔ ای ڈی نے شانتنو کے گول پارک واقع رہائش پر بھی چھاپہ مارا تھا۔ رپورٹس کے مطابق پی ایم ایل اے کے تحت ای ڈی کولکاتہ میں کئی ٹھکانوں پر چھاپے ماری کر رہی تھی۔ افسران نے بتایا کہ یہ چھاپے ماری جنوبی کولکاتہ کے بالی گنج علاقہ میں ’سونا پپو سنڈیکیٹ‘ معاملے میں ہوئی۔ شانتنو سنہا ایک وقت کالی گھاٹ پولیس اسٹیشن کے انچار تھے۔ یہ تھانہ بھوانی پور حلقہ اسمبلی کے اندر آتا ہے۔ رواں اسمبلی انتخاب میں یہیں سے ممتا بنرجی نے انتخاب لڑا تھا اور انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ملزم سونا پپو ایک ریئل اسٹیٹ ڈیولپر اور ہسٹری شیٹر ہے۔ اس پر قتل کی کوشش، جبراً وصولی اور آرمز ایکٹ کے تحت 15 سے زائد مجرمانہ معاملے درج ہیں۔ ای ڈی نے گزشتہ ماہ کولکاتہ کے آنندپور، علی پور اور دیگر علاقوں میں سونا پپو کے ساتھیوں اور تاجروں کے ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی تھی۔ الزام ہے کہ سونا پپو نے فلیٹ دینے کے نام پر لوگوں سے کروڑوں روپے لیے اور انہیں نہ تو فلیٹ ملے اور نہ ہی پیسے واپس ہوئے۔ ان معاملوں میں پی ایم ایل اے کے تحت ای ڈی کارروائی کر رہی ہے۔ رواں سال فروری میں گول پارک علاقے کی ککولیا روڈ پر 2 گروہوں کے درمیان تصادم ہوا تھا، جس میں بم پھینکے گئے، گولیاں چلائی گئیں اور پتھر برسائے گئے۔ اس واقعے کے بعد 10 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق سونا پپو کی قیادت میں 100 سے زائد نوجوانوں نے ایک رہائشی بپی ہلدر اور اس کے حامیوں پر حملہ کر دیا۔ اس کے بعد بپی اور اس کے حامیوں نے بھی جوابی حملہ کیا۔ مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ پپو نے اس علاقے پر اپنا دبدبہ قائم کرنے کے مقصد سے ہی اس تشدد کی سازش رچی تھی۔ واضح رہے کہ 11-2010 کے آس پاس کنسٹرکشن کے کاروبار میں قدم رکھنے کے بعد سے ہی پپو کا قانون سے کئی بار آمنا سامنا ہو چکا ہے۔ 2015 میں اس نے بالی گنج ریل یارڈ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی، جس کی وجہ سے اس کا ٹکراؤ ایک اور طاقتور شخص منّا پانڈے سے ہو گیا تھا۔ 2017 میں سوینہو لین پر علاقے کے غلبے کو لے کر ہونے والے تنازعہ کے باعث پلاش جانا کو قتل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد پپو کو جلپائی گوڑی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم بعد میں پپو کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ شانتنو سنہا وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے انتہائی قریبی مانے جاتے ہیں اور حال ہی میں انہیں ممتا حکومت کے دھرنے کے دوران اسٹیج پر دیکھا گیا تھا۔ اس وقت کولکاتہ پولیس نے کہا تھا کہ وہ وزیر اعلیٰ کی حفاظت کے لیے ممتا کے اسٹیج پر موجود تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments