Kolkata

کولکاتہ کے میئر فرہاد حکیم مستعفی

کولکاتہ کے میئر فرہاد حکیم مستعفی

کولکاتہ، 3 جون : کولکاتہ میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم نے بدھ کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ فرہاد حکیم کا استعفیٰ ریاستی سیکریٹریٹ نبنا میں وزیرِ اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری کی انتظامی میٹنگ میں شرکت کے کچھ ہی دیر بعد سامنے آیا۔فرہاد حکیم 3 دسمبر 2018 سے کولکاتہ کے 38ویں میئر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔ انہوں نے شوبھن چٹرجی کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا تھا، جنہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر میئر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔فی الحال ان کے استعفے کی وجوہات کے بارے میں کوئی سرکاری تفصیل سامنے نہیں آئی ہے ۔ تاہم ان کے استعفے کو ریاست کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے تناظر میں اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments