Kolkata

کمی پوری کرنے کے لیے انڈے کی پیداوار میں اضافہ

کمی پوری کرنے کے لیے انڈے کی پیداوار میں اضافہ

کمی پوری کرنے کے لیے انڈے کی پیداوار میں اضافہ اب انڈے کی صنعت میں انقلاب کی راہ پر گامزن ہے ریاستی حکومت۔ کمی پوری کر کے ڈیڑھ سال کے اندر شمال مشرقی ہندوستان کو انڈے بھیجے گی بنگال، اس کے ساتھ روزگار میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس وقت انڈے کی صنعت میں بالواسطہ و بلاواسطہ روزگار 20 لاکھ افراد کو حاصل ہے۔ ڈیڑھ سال میں یہ روزگار کئی گنا بڑھ جائے گا۔ موجودہ وقت میں ریاست میں روزانہ 3 کروڑ 20 لاکھ انڈے پیدا ہوتے ہیں۔ 80 لاکھ کی کمی ہے۔ یہ انڈے آندھرا پردیش یا دوسری ریاستوں سے فراہم کیے جاتے ہیں۔ آنے والے ڈیڑھ سال میں اس کمی کو پورا کرنے کے لیے ریاستی حکومت کام کر رہی ہے۔ دوسری ریاستوں سے انڈے نہیں لانے پڑیں گے، یعنی انڈے کی پیداوار میں بنگال خود کفیل ہو جائے گا۔ پوری ریاست میں انڈے کی پیداوار کے 400 فارم ہیں۔ انڈے کی صنعت میں بلاواسطہ روزگار 8 لاکھ افراد کو حاصل ہے، جبکہ بالواسطہ طور پر 12 لاکھ افراد کو روزگار ملا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments