Kolkata

کلکتہ:بارش کے درمیان اسٹرانگ روم کے سامنے ترنمول-بی جے پی کا جمگھٹا، خود ممتا سڑکوں پر اتریں

کلکتہ:بارش کے درمیان اسٹرانگ روم کے سامنے ترنمول-بی جے پی کا جمگھٹا، خود ممتا سڑکوں پر اتریں

کولکاتہ: ای وی ایم میں گڑ بڑی کی شکایتوں ے درمےان کلکتہ کے اسٹرانگ روم کے سامنے ترنمول-بی جے پی نے جمگھٹا لگا دیا۔ کھدی رام انوسیلن کیندر کے باہر دو نوں پارٹی کے لیڈران اور ورکر آمنے سامنے آگئے تھے ۔ ہنگامہ کے سبب کشیدگی پھیل گئی تھی۔ ششی پانجا ، کنال گھوش نے کھدی رام کے باہر 1 گھنٹے کا دھرنا دیا۔ تاپس رائے اور سنتوش پاٹھک کے موقع پر پہنچنے پر بی جے پی کارکنوں نے احتجاج کیا۔ علاقے کے بی جے پی کارکنان اور حامیوں نے غصے میں آکر پوچھا کہ ترنمول کو کیوں داخل ہونے دیا جارہا ہے۔ کارکنوں اور حامیوں ہی نہیں بلکہ دونوں پارٹیوںکے امیدواروں میں بھی زبردست بحث شروع ہو گئی۔ دوسری طرف ترنمول ذرائع کے مطابق ترنمول سپریمو ممتا بنرجی خود سخاوت میموریل گئی ہیں۔ بھوانی پور اسمبلی کے 267 پولنگ اسٹیشنوں کے لیے ای وی ایم وہاں سے تقسیم کیے گئے۔ ووٹنگ ختم ہونے کے بعد لائی گئی ای وی ایم یہاں اسٹرانگ روم میں ہیں۔ ممتا کو خدشہ تھا کہ اسی دوران اسٹرانگ روم میں ای وی ایم بدل دیے جائیں گے۔ انہوں نے اپنے کارکنوں کو بھی ان کی حفاظت کے لیے بلالیا تھا۔ اس کے بعد فطری طور پر اس واقعہ نے ہلچل مچادی۔ ذرائع کے مطابق ممتا رات تقریباً 8 بجے سخاوت میموریل پر آئیں۔ اسی دوران یہ خبر ملنے کے بعد شوبھندو ادھیکاری کا ایجنٹ یہاں آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے ان سے بحث شروع کر دی۔پولس کے علاہو مکریز فورسز کو اتار کر صورتحال قابو میں کیا جاسکا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments