کلکتہ سمیت جنوبی بنگال میں شدید بارش کا امکان خلیج بنگال میں کم دباو کا نظام گھنا ہو گیا ہے۔ آہستہ آہستہ یہ ساحلی علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔ علی پور موسمیات دفتر نے بتایا ہے کہ کم دباو کے اثر سے کلکتہ سمیت جنوبی بنگال میں شدید بارش کا امکان ہے۔ کہیں کہیں انتہائی شدید بارش بھی ہوگی۔ اتوار کی رات سے کلکتہ اور مضافاتی علاقوں میں لگاتار بارش شروع ہو گئی ہے۔ کبھی بارش کی رفتار بڑھ رہی ہے، کبھی کم ہو رہی ہے۔ لیکن بارش رک نہیں رہی۔ مسلسل بارش کے اثر سے شہر کی کچھ سڑکیں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔ پیر کو دن بھر چھٹپٹ بارش جاری رہ سکتی ہے۔ موسم محکمہ نے بتایا ہے کہ شمال مغربی خلیج بنگال کا کم دباو کا علاقہ گھومتے ہوئے اتوار کو کم دباو میں تبدیل ہو گیا۔ اس وقت اڈیشہ کے بالیشور سے اس کا فاصلہ ۵۰ کلومیٹر جنوب-جنوب مشرق اور مغربی بنگال کے دیگھا سے60 کلومیٹر جنوب-جنوب مغرب تھا۔ یہ آہستہ آہستہ مزید مغرب-شمال مغرب کی طرف بڑھے گا۔ پیر تک اڈیشہ کے چندبالی (بالیشور کے قریب) اور دیگھا کے درمیانی حصے سے یہ خشکی میں داخل ہوگا۔ اس کے بعد کم دباو مزید شمال کی طرف بڑھے گا۔ اگلے ۲۴ گھنٹوں میں، یعنی منگل تک، یہ کم دباو اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کی سرحد عبور کر سکتا ہے۔
Source: Social Media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی