Kolkata

کلکتہ ہوائی اڈہ پر بم ہونے کی ایک دن میں دوسری دھمکی سے ہڑکمپ مچا

کلکتہ ہوائی اڈہ پر بم ہونے کی ایک دن میں دوسری دھمکی سے ہڑکمپ مچا

ایک دن میں کلکتہ ہوائی اڈے پر بم ہونے کے دو دھمکی آمیز پیغام ملنے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس بار ڈبرو گڑھ سے کلکتہ کی فلائٹ میں بم ہونے کی دھمکی ملی تھی۔ ذرائع کے مطابق انڈیگو طیارے کے ٹوائلٹ میں لپ اسٹک سے کچھ مشتبہ پیغامات لکھے گئے تھے۔ وہاں سے بم کا خوف پھیل گیا۔ تاہم آخر کار طیارہ کولکتہ ایئرپورٹ پر بحفاظت اتر گیا۔انڈیگو کی پرواز 6E6894 ہفتہ کی شام آسام کے ڈبروگڑھ سے کلکتہ پہنچی۔ طیارہ شام 6 بجے سے کچھ دیر پہلے ڈبرو گڑھ سے روانہ ہوا۔ یہ 7:37 بجے نیتا جی سبھاس چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔ جیسے ہی طیارہ لینڈ ہوا، اسے سیکیورٹی قوانین کے مطابق 'آئیسولیشن بے' میں لے جایا گیا۔ تمام مسافروں کو جہاز سے بحفاظت اتار لیا گیا۔ تاہم اس رپورٹ کے شائع ہونے تک طیارے سے کوئی مشکوک چیز نہیں ملی تھی۔ذرائع کے مطابق طیارے کے ٹوائلٹ میں کسی نے لپ اسٹک سے کچھ لکھا تھا جس سے بم کی خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ تاہم ٹوائلٹ کے اندر کیا لکھا تھا اور کس نے لکھا تھا اس کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments