Kolkata

کلکتہ میں اہم ملاقات: جیا بچن اور ممتا بنرجی کے درمیان مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال

کلکتہ میں اہم ملاقات: جیا بچن اور ممتا بنرجی کے درمیان مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال

کولکتہ، 2 جولائی:سماجوادی پارٹی کی راجیہ سبھا ایم پی اور معروف اداکارہ جیا بچن نے جمعرات کو مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی سے ان کی کالی گھاٹ واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ جیا بچن، ٹی ایم سی ایم پی ڈیرک او برائن کے ساتھ ممتا بنرجی کے گھر پہنچیں، جہاں ترنمول کے قومی جنرل سکریٹری ابھشیک بنرجی نے ان کا استقبال کیا۔ اس ملاقات کے دوران دونوں رہنما¶ں کے درمیان کیا بات چیت ہوئی، اس کا فی الحال انکشاف نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی دونوں جماعتوں کی طرف سے میٹنگ کے بعد کوئی باضابطہ (آفیشل) بیان جاری کیا گیا ہے ۔ یہ میٹنگ سیاسی طور پر انتہائی اہم مانی جا رہی ہے ، کیونکہ یہ سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر کرن مئے نندا کے اس حالیہ بیان کے تناظر میں ہوئی ہے ، جس میں انہوں نے حال ہی میں ختم ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی کارکردگی کے لیے عوامی طور پر ممتا بنرجی کی قیادت کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ کچھ دن پہلے کولکتہ کے دورے کے دوران کرن مئے نندا نے تبصرہ کیا تھا کہ عوام تبدیلی چاہتی تھی اور انہوں نے اشارہ کیا تھا کہ انتخابی نتائج ممتا بنرجی کی قیادت کے خلاف عوامی فیصلے کو ظاہر کرتے ہیں۔ ان کے اس بیان سے اپوزیشن اتحاد کے ان دو اہم شراکت داروں کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات کی قیاس آرائیوں کو ہوا ملی تھی اور سیاسی تجزیہ کار یہ سوال اٹھا رہے تھے کہ کیا مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مضبوط پوزیشن کے بعد ترنمول کانگریس اور سماجوادی پارٹی کے تعلقات ایک مشکل دور میں داخل ہو چکے ہیں۔ تاہم، جمعرات کو ہونے والی اس ملاقات نے ایک مختلف سیاسی پیغام دینے کی کوشش کی ہے ۔ انتخابی نتائج کے اعلان کے فوراً بعد سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے بھی کولکتہ آکر کالی گھاٹ میں ممتا بنرجی سے ملاقات کی تھی۔ ان کے اس دورے کو ترنمول کانگریس کی سربراہ کے ساتھ یکجہتی دکھانے کی کوشش کے طور پر دیکھا گیا تھا، جنہوں نے انتخابی عمل میں بے ضابطگیوں کے الزامات لگائے تھے ۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments