Kolkata

کلکتہ کے سابق سی پی منوج ورما کے بیٹے کی طرف سے دائر سائبر فراڈ کیس میں گرفتار نوجوان کو عدالت نے ضمانت دی

کلکتہ کے سابق سی پی منوج ورما کے بیٹے کی طرف سے دائر سائبر فراڈ کیس میں گرفتار نوجوان کو عدالت نے ضمانت دی

کلکتہ کے سابق پولیس کمشنر منوج ورما کے بیٹے کو سائبر فراڈ کیس میں پھنسانے کے الزام میں گرفتار شخص کو ضمانت مل گئی۔ بینک شال کورٹ نے پیر کو راکیش پردھان نامی نوجوان کو ضمانت دے دی۔راکیش کے وکیل شنکجیت مترا نے کہا، "شکایت دہلی یا اڈیشہ کے بجائے کلکتہ میں کیوں درج کی گئی؟ ان کے موﺅکل کا کلکتہ میں بینک اکاﺅنٹ تک نہیں ہے۔" اس نے اپنے موکل کی گرفتاری پر بھی سوال اٹھایا۔اس سے قبل ملزم کے وکیل نے تفتیش کی نوعیت پر سوال اٹھایا تھا۔ ان کا بیان تھا، "شکایت کنندہ کو دہلی میں دھوکہ دیا گیا تھا۔ لیکن اس نے شکایت کلکتہ میں درج کرائی۔ کیونکہ اس کے والد سابق پولس کمشنر ہیں۔ اس طرح شکایت کیسے درج کرائی جا سکتی ہے؟" ملزم کے وکیل نے سوال کیا تھا کہ دہلی میں قواعد کے مطابق شکایت درج کیوں نہیں کی گئی۔خیال رہے کہ منوج کا بیٹا پیئنگ گیسٹ کے طور پر دہلی میں مکان کرائے پر لینا چاہتا تھا۔ ایسا کرتے ہوئے اسے مبینہ طور پر دھوکہ دیا گیا۔ اس کے بینک اکاﺅنٹ سے اچانک 30,000 روپے کاٹ لیے گئے۔ تفتیش کے دوران راکیش پردھان نامی نوجوان کو اڈیشہ سے گرفتار کیا گیا۔ اس نوجوان کو کلکتہ پولیس نے 4 فروری کو پکڑا تھا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments