Kolkata

کلکتہ کے کھدی رام انسولین کیندر کے اسٹرانگ روم میں ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ پر مچا ہنگامہ

کلکتہ کے کھدی رام انسولین کیندر کے اسٹرانگ روم میں ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ پر مچا ہنگامہ

نیتاجی انڈور اسٹیڈیم کے کیمپس میں واقع کھودی رام انسولن کیندر میں واقع اسٹرانگ روم میں جمعرات کی شام ای وی ایم کو مشکوک طور پر ایک مقام سے دوسرے مقام پر لیجانے کا انکشاف ہواہے۔ جس کے بعد ترنمول کانگریس کے دوامیدوار ششی پانجا اور کنال گھوش احتجاجاً دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔دونوں ترنمول امیدواروں کا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن اندر کے صورتحال سے فوراً آگاہ کرے۔ سوشل میڈیا پر اندر کے منظر کا ایک ویڈیو بھی گشت کررہا ہے۔ جس میں ای وی ایم کو ایک جگہ سے دوسری جگہ رکھا جارہا ہے۔کنال گھوش نے بتایا کہ سہہ پہر ساڑھے تین بجے تک پارٹی ورکر اور حامی اسٹرانگ روم کے سامنے موجود تھے انہیں دن کے بعد ہٹا دیاگیا۔اس دوران ہمیں ایک ای میل ملا جس میں بتایا گیا کہ شام چار بجے اسٹرانگ روم کھولا جائےگا۔جب ہم نے وہاں موجود اپنے ورکروں سے رابطہ کرکے ان کی پوزیشن جاننی چاہی تو انہوں نے بتایا کہ وہ واپسی کیلئے نکل آئے ہیں۔اسی دوران ان مین سے دو فوراً اسٹرانگ روم کی طرف بھاگے تو انہیں اندر داخل ہونے نہیں دیاگیا۔ جبکہ وہ بی جے پی والوں کو اندر بلا رہے تھے۔ دونوں ترنمول امیدواروں کی شکایت ہے کہ لائیو اسٹریم مین نظر آرہا تھا کہ اندر کام ہورہا ہے۔مگر سی ای او کا کہنا ہے کہ اندر کچھ نہیں ہورہا ہے۔ اگر پوسٹل بیلٹ پر کام ہو رہا ہے، تو وہ کہاں سے آئے؟" کنال کا سوال ہے کہ "جب ہمیں ای میل کیا گیا تو ہمیں اندر جانے کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی؟" ششی پانجانے یہ بھی کہا کہ، "اسٹرانگ روم بہت حساس ہے، اگر اسے کھولا جائے تو ہر سیاسی پارٹی کو مطلع کرنا ضروری ہے، اس کی اطلاع کیوں نہیں دی گئی؟"

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments