Kolkata

کلکتہ ہائی کورٹ نے ابھیشیک کی بیرونِ ملک سفر کی اجازت کی درخواست پر ہنگامی سماعت کی اپیل مسترد کر دی

کلکتہ ہائی کورٹ نے ابھیشیک کی بیرونِ ملک سفر کی اجازت کی درخواست پر ہنگامی سماعت کی اپیل مسترد کر دی

کولکاتہ، 24 جون:کلکتہ ہائی کورٹ نے بدھ کے روز ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے ایم پی ابھیشیک بنرجی کی اس عرضی کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت کے معاملے میں فوری سماعت کا مطالبہ کیا تھا۔ جسٹس سوگت بھٹاچاریہ نے کہا کہ یہ معاملہ عام عدالتی طریقہ کار کے تحت ہی آئے گا اور واضح کیا کہ فوری سماعت ممکن نہیں ہے ۔ اس سے قبل منگل کے روز، ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری نے عدالت کی توجہ اس جانب مبذول کرائی تھی اور معاملے کی جلد سماعت کی مانگ کی تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، انہوں نے آنکھوں کے علاج کے لیے سات دنوں تک بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت مانگی ہے ۔ ذرائع نے اشارہ دیا کہ مسٹر بنرجی کے بیرون ملک سفر پر کوئی براہ راست پابندی نہیں ہے ۔ تاہم، ان کا نام کئی زیر التوا معاملات سے جڑا ہوا ہے جن میں عدالتوں نے انہیں تحقیقات میں تعاون کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اس کے پیش نظر انہوں نے طبی وجوہات کی بنا پر بیرون ملک سفر کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔ مسٹر بنرجی کو اکتوبر 2016 میں مرشد آباد میں پارٹی کے ایک پروگرام سے کولکتہ واپس آتے وقت سڑک حادثے میں آنکھ کے نیچے شدید چوٹ آئی تھی۔ ملک کے کئی ہسپتالوں میں علاج کرانے کے بعد انہوں نے بیرون ملک بھی طبی خدمات حاصل کی تھیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments