مغربی بنگال میں 15 سال بعد اقتدار کی تبدیلی کے بعد مختلف اضلاع میں توڑ پھوڑ اور 'بلڈوزر کلچر' کی شکایات کے پیش نظر کولکتہ پولیس نے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ کولکتہ پولیس کمشنر اجے نندا نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی صورت میں بدامنی برداشت نہیں کی جائے گی۔پولیس کمشنر نے صاف کہا ہے کہ فتح کے جلوسوں میں جے سی بی یا بلڈوزر کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔ یہاں تک کہ ان گاڑیوں کو کرایے پر دینے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔کسی بھی قسم کے جلوس یا ریلی کے لیے پولیس سے پیشگی اجازت لینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ نیو مارکیٹ علاقے میں ہاکروں کے اسٹالز توڑنے کے الزام کے بعد پولیس نے سخت کارروائی کی ہے۔ اب تک مختلف پرتشدد واقعات میں ملوث 80 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ سیاسی تبدیلی کے نام پر غنڈہ گردی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون توڑنے والوں کے خلاف سخت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔کولکتہ پولیس اور مرکزی فورسز نے شہر کے حساس علاقوں میں گشت بڑھا دی ہے تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔
مغربی بنگال میں 15 سال بعد اقتدار کی تبدیلی کے بعد مختلف اضلاع میں توڑ پھوڑ اور 'بلڈوزر کلچر' کی شکایات کے پیش نظر کولکتہ پولیس نے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ کولکتہ پولیس کمشنر اجے نن...
Source: PC-sangbadpratidin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments