نئی دہلی : خواتین ریزرویشن بل پارلیمنٹ میں منظور نہ ہونے کے بعد سیاسی بیان بازی تیز ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کے بعد ممتا بنرجی نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے “انتہائی افسوسناک” قرار دیا۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر شدید حملہ کیا اور کہا کہ وزیر اعظم مودی نے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے کے بجائے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ممتا بنرجی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ترنمول کانگریس ہمیشہ خواتین کی سیاسی نمائندگی کی حامی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کی نمائندگی کے معاملے میں ان کی پارٹی سب سے آگے ہے۔ ان کے مطابق لوک سبھا میں ترنمول کانگریس کے 37.9 فیصد منتخب اراکین خواتین ہیں، جبکہ راجیہ سبھا میں پارٹی نے 46 فیصد خواتین اراکین کو نامزد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ریزرویشن کی مخالفت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور نہ ہی ان کی پارٹی نے کبھی اس کی مخالفت کی ہے۔
Source: social media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی