توپسیا کی ایک عمارت میں آتشزدگی کی واردات کے بعد غیر قانونی بتا کر اس فیکٹری کی عمارت کو منہدم کرنے کے خلاف کل بروز اتوار کو دن کے تقریباً ڈیڑھ بجے ایک احتجاجی جلوس پارک سرکس کراسنگ سے نکالنے سے متعلق اپیل شہر بھر میں چرچے کا مرکز بنا ہواہے۔ اس پوسٹ پر احتجاجی پروگرام کو منعقد کنے والے کا کوئی نام نہ ہونے سے اس کی نیت پر سوال اٹھایا جارہاہے۔ چونکہ موضوع انتہائی حساس ہے اور اتوار کے دن پارک سرکس میں اکٹھا ہونے کی اپیل سے متعلق پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگیاہے۔ مگر اب تک اس کے میزبان کا اتہ پتہ نہیں ہے۔ جس سے اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کہیں بھیڑ اکٹھا کرکے ہنگامہ کرنے کی کوئی سازش تو نہیں ہے۔عموماً احتجاجی مظاہرے کو منعقد کرنے والی تنظیم یا قیادت سامنے آتی ہے۔ان کے جلوس کے روٹ اور اوقات سے پولس سمیت انتظامیہ باقاعدہ طور پر باخبر ہوتی ہے۔ لیکن اس اپیل میں صرف لوگوں کو ایشو بتا کر اکٹھا ہونے کی پکار دیدی گئی ہے۔ اسکی کوئی تفصیل نہیں ہے کہ کون رہنما ہوں گے، کس انتظامیہ کے پاس جانا ہوگا؟ایسی صورتحال میں اگر بلڈوزر کارروائی سے نالاں بھیڑ اکٹھا ہوجاتی ہے تو ان کی قیادت کون اور کیسے کرے گا؟ کسی بھی سیاسی سازش سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ ریاست میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد سے مسلم امور سے متعلق سرکاری سختی پر مسلمانوں نے بڑے تحمل اور ہوشمندی سے اس کا مقابلہ کیا ہے۔ چند دنوں میں عید الضحیٰ کا بھی تہوار ہے۔ ایسے میں گمنام اپیل نے شہر کے مسلم حلقوں میں سنسنی پھیلا دی ہے۔
Source: Social Media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی