نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کاش پٹیل کو ایف بی آئی ڈائریکٹر کے عہدے پر نامزد کروں گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کاش پٹیل بہترین وکیل ہیں اور امریکی عوام کے تحفظ کے لیے کام کرتے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ کاش پٹیل کی بطور ایف بی آئی ڈائریکٹر کی توثیق کرے گی۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کاش پٹیل کو ڈونلڈ ٹرمپ کا وفادار کہا جاتا ہے، ان کی نامزدگی واشنگٹن اسٹیبلشمنٹ کے لیے بم شیل ہے۔ امریکی میڈیا نے کہا کہ کاش پٹیل نے دعویٰ کیا تھا 2020ء میں امریکی الیکشن چرائے گئے تھے۔
Source: social media
جنوبی کوریا: قائم مقام صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع
موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
جاپان ائیرلائنز کے سسٹم پرسائبر حملے سے متعدد پروازیں متاثر ، سیکڑوں مسافر پریشان
غزہ پناہ گزین کیمپ میں خون جما دینے والی سردی، 3 کم سن بچے ٹھٹھرکرجاں بحق
گنجا اور نایاب عقاب 250 سال بعد امریکا کا قومی پرندہ قرار
آذر بائیجان کا طیارہ مبینہ طور پر میزائل کا نشانہ بنا، ذرائع