مغربی بنگال اسمبلی انتخاب کی کاؤنٹنگ میں مرکزی اور پی ایس یو ملازمین کو سپروائزر بنائے جانے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں آج اہم سماعت ہوئی۔ آل انڈیا ترنمول کانگریس (اے آئی ٹی سی) کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے فی الحال کوئی الگ حکم دینے سے انکار کر دیا اور الیکشن کمیشن کی یقین دہانی کو ریکارڈ پر لیتے ہوئے معاملے کو نمٹا دیا۔ واضح رہے کہ یہ عرضی کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف دائر کی گئی تھی جس میں ٹی ایم سی کی اپیل مسترد کر دی گئی تھی۔ پارٹی نے ووٹوں کی گنتی (کاؤنٹنگ) میں صرف مرکزی اور پی ایس یو ملازمین کو سپروائزر بنانے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ کی خصوصی بنچ میں جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس جوئمالیہ باغچی نے معاملے کی سماعت کی۔ ٹی ایم سی کی جانب سے سینئر وکیل کپل سبل نے دلائل پیش کیے۔ کپل سبل نے کہا کہ ’’13 اپریل کا سرکلر ہے، لیکن ہمیں 29 تاریخ کو اس کا علم ہوا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ حیران کرنے والی بات ہے کہ الیکشن کمیشن کو ہر سیٹ پر گڑبڑی کا خدشہ محسوس ہوتا ہے اور کمیشن اس طرح من مانی نہیں کر سکتا۔ سینئر وکیل کپل سبل نے عدالت میں سرکلر پڑھ کر بھی سنایا۔ جسٹس پی ایس نرسمہا نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا ڈیوٹی پر تعینات ہر ملازم پر مکمل کنٹرول ہوتا ہے، ایسی صورت میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ ملازم مرکز کا ہے یا ریاست کا۔ جسٹس جوئے مالیہ باغچی نے کہا کہ ہر کاؤنٹنگ سنٹر میں پارٹی کے ایجنٹ بھی موجود رہیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ مرکز یا ریاست کے افسران میں سے کاؤنٹنگ سپروائزر اور کاؤنٹنگ اسسٹنٹ کا انتخاب کرے، اس کے لیے کمیشن کو غلط قرار نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرکلر میں یہ نہیں لکھا کہ صرف مرکز کے ملازمین ہی ہوں گے، لیکن اگر ایسا لکھا بھی ہوتا تب بھی اسے غلط نہیں کہا جا سکتا تھا۔ سینئر وکیل کپل سبل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اپنے ہی سرکلر کے مطابق کام کرنا چاہیے اور ریاستی حکومت کے ملازمین کو بھی تعینات کرنا چاہیے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پیش وکیل ڈی ایس نائیڈو نے کہا کہ ٹی ایم سی کا خدشہ غلط ہے اور کمیشن مکمل طور پر ضابطوں کے مطابق کام کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریٹرننگ آفیسر، جو ملازمین کا تقرر کرتا ہے، وہ خود ریاستی حکومت کا ہی ایک افسر ہوتا ہے۔
Source: social media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی