Kolkata

جیتنے کے بعد بی جے پی نے اپنا نعرہ تبدیل کر دیا

جیتنے کے بعد بی جے پی نے اپنا نعرہ تبدیل کر دیا

مغربی بنگال میں جیت درج کرنے کے بعد بی جے پی نے جشن منانے اور عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا یقین دلانے کے لیے ایک نیا نعرہ اور گیت جاری کیا ہے۔انتخاب سے پہلے نعرہ تھا: "بدلنا ضروری ہے، چاہیے بی جے پی سرکار"۔ اب اسے بدل کر "بدل گیا اس بار، آئی بی جے پی سرکار" کر دیا گیا ہے۔ دو منٹ کے اس نئے گیت میں تعلیم کی بہتری، بے روزگاری کے خاتمے اور ریاست سے "دادا گری" کی سیاست ختم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔گیت میں وزیر اعظم مودی کی آواز میں "جے ماں کالی" کے نعرے شامل ہیں اور پسِ منظر میں "جے شری رام" کی گونج بھی سنائی دیتی ہے۔ ویڈیو میں ممتا بنرجی کو بھوانی پور سے شکست دینے والے شوبھیندو ادھیکاری اور ریاستی صدر شمیک بھٹاچاریہ کے اہم لمحات دکھائے گئے ہیںبی جے پی کا ماننا ہے کہ یہ گیت جیت کے جشن اور آنے والے وقت میں ترقیاتی کاموں کے عزم کی علامت ہے۔

Source: PC-anandabazar

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments