اسمبلی انتخابات کے درمیان جادو پور یونیورسٹی کو لے کر سیاسی تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ نریندر مودی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے بی جے پی لیڈر دلیپ گھوش نے بھی اس عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی کے طلبہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ہفتہ کی صبح ایکو پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سخت حملہ کیا۔ دلیپ گھوش نے کہا، "اگرچہ جادو پور اچھے بچوں کے پڑھنے کی جگہ تھی، لیکن اب یہ ملک دشمن سرگرمیوں کا اڈہ بن چکی ہے۔ وہاں بدتہذیبی پیدا کرنے کی فیکٹری کھول دی گئی ہے۔ بابول سپریو یا گورنر کے ساتھ جو سلوک وہاں کیا گیا، وہ سب نے دیکھا۔ ہم نے وہاں 'سرجیکل اسٹرائیک' کی تھی، اسے کوئی نہ بھولے۔" اس تنازع کا آغاز جمعہ کو ہوا جب باروئی پور میں انتخابی مہم کے دوران وزیراعظم مودی نے دعویٰ کیا کہ جادو پور یونیورسٹی کا نام کبھی پوری دنیا میں احترام سے لیا جاتا تھا اور اس کی بنیاد 'قوم پرستی' پر تھی۔لیکن آج وہاں کی دیواروں پر ملک دشمن نعرے لکھے جا رہے ہیں اور طلبہ کو پڑھائی کے بجائے سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔مودی نے ترنمول حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا، "جو حکومت اپنے صوبے کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے کی حفاظت نہیں کر سکتی، وہ بنگال کی نوجوان نسل کے مستقبل کی حفاظت کیا کرے گی؟"ہاوڑہ کے جلسے سے ممتا بنرجی نے وزیراعظم کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا:"جادو پور یونیورسٹی ہمارا فخر ہے اور ہمارے نوجوان ہمارا وقار ہیں۔ جادو پور ملک میں نمبر ون ہے۔"انہوں نے مودی کے ’انارکی‘ والے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ طلبہ اور نوجوانوں کو ناانصافی کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے۔دلیپ گھوش اور مودی کے ان بیانات نے جادو پور یونیورسٹی کو ایک بار پھر ریاست کی انتخابی سیاست کے مرکز میں لا کھڑا کیا ہے، جہاں ایک طرف 'قوم پرستی' اور دوسری طرف 'احتجاجی جمہوریت' کے نظریات کا ٹکراو نظر آ رہا ہے۔
Source: PC-sangbadpratidin
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی