Kolkata

آئی پیک کے دائرکٹرونیش چندیل کو ای ڈی نے کیا گرفتار

آئی پیک کے دائرکٹرونیش چندیل کو ای ڈی نے کیا گرفتار

تین ماہ کے تعطل کے بعد، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کوئلہ گھوٹالے کی تحقیقات کے سلسلے میں ترنمول کانگریس کی انتخابی حکمت ساز ادارہ ’ آئی پیک‘ کے ایک اہلکار کے گھر پر چھاپہ مارا ۔ اس بار ان کا ہدف ونیش چندیل ہیں، جو تنظیم کے ڈائریکٹر اور شریک بانی ہیں۔ ا نہیں پیر کی رات گرفتار کرلیا گےا۔ ای ڈی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے، خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی کہ چندیل کو منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کے تحت دہلی میں حراست میں لیا گیا ہے۔ 2 اپریل کو، ای ڈی نے دہلی میں چندیل کی رہائش گاہ کے ساتھ ساتھ بنگلورو میں آئی پیک کے ایک اور شریک بانی اور ڈائریکٹر رشی راج سنگھ اور ممبئی میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سابق کمیونیکیشن آفیسر وجے نائر کی رہائش گاہ کی تلاشی لی تھی۔ گرفتاری اسی تفتیش کی بنیاد پر کی گئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments