کولکتہ میونسپل کارپوریشن کے اسکینر پر اب ترنمول کانگریس کے کل ہند جنرل سکریٹری ابھشیک بنرجی ہیں۔ ان کے دو پتوں پر غیر قانونی تعمیرات کی شکایت کے بعد کارپوریشن نے اب دہرا نوٹس بھیجا ہے۔ پہلا نوٹس ابھشیک کی والدہ لتا بنرجی کے نام بھیجا گیا ہے، جبکہ دوسرا نوٹس لیپس اینڈ باونڈز کے نام گیا ہے، جس کی پہچان ابھشیک کی کمپنی کے طور پر ہے۔ یہ دونوں نوٹس کارپوریشن کے بلڈنگ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے بھیجے گئے ہیں۔ یہ نوٹس کولکتہ میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1980 کی دفعہ 400(1) کے تحت بھیجے گئے ہیں۔ اس دفعہ کے تحت میونسپل کمشنر کسی بھی عمارت یا تعمیر کے نقشے کے خلاف بنے غیر قانونی حصے کو گرانے یا کام روکنے کا حکم دے سکتے ہیں۔ تاہم، گرانے سے پہلے کارپوریشن کو متعلقہ جائیداد کے مالک کو نوٹس بھیجنا ہوتا ہے۔ اسی قانون کے تحت اب لیپس اینڈ باونڈز اور لتا بنرجی کے نام نوٹس بھیجا گیا ہے۔ اس دہرے نوٹس میں دو پتوں کا ذکر کیا گیا ہے— بھوانی پور اسمبلی حلقہ کے وارڈ نمبر 73 میں واقع 121، کالی گھاٹ روڈ اور 188 اے ہریش مکھرجی روڈ۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں پتوں پر موجود تعمیرات میں کچھ حصے نقشے کے خلاف (غیر قانونی) بنائے گئے ہیں۔ سات دنوں کے اندر اس غیر قانونی حصے کو گرانا ہوگا۔ اگر جائیداد کا مالک اس غیر قانونی حصے کو نہیں گراتا، تو کارپوریشن اسے کیوں نہ گرا دے، اس کی وجہ بتانی ہوگی ۔ کارپوریشن کو سات دنوں کے اندر نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اگر وہ جواب تسلی بخش نہ ہوا، تو کارپوریشن سات دن سے بھی کم وقت کے نوٹس پر اس غیر قانونی حصے کو گرا دے گی اور اس کام پر کارپوریشن کا جو بھی خرچہ آئے گا، وہ جائیداد کے مالک کو ادا کرنا ہوگا۔ صرف یہی نہیں، متعلقہ جائیداد کا بلڈنگ پلان، منظور شدہ نقشہ اور دیگر ضروری دستاویزات بھی کارپوریشن میں جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
Source: PC-anandabazar
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی