Kolkata

ہنگامے کی وجہ سے جسٹس شبھرا گھوشکمرہ عدالت چھوڑ کر چلی گئیں

ہنگامے کی وجہ سے جسٹس شبھرا گھوشکمرہ عدالت چھوڑ کر چلی گئیں

کولکتہ10جنوری : آئی پیک کے دفتر پر چھاپے ماری کے معاملے نے ریاست کی سیاست گرما دی ہے۔ جس طرح وزیراعلیٰ ممتا بنرجی تلاشی کے دوران فائلیں لے کر باہر نکلیں، اس سے ناراض ای ڈی (ED) نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ دوسری طرف ترنمول نے بھی جوابی الزامات لگائے ہیں۔ جمعہ کی دوپہر ان دونوں مقدمات کی سماعت پر سب کی نظریں لگی ہوئی تھیں، لیکن کمرہ عدالت میں ایسی صورتحال پیدا ہوگئی کہ سماعت کرنا ہی ناممکن ہوگیا اور جسٹس شبھرا گھوش اٹھ کر چلی گئیں۔ اپوزیشن لیڈر شبھیندو ادھیکاری نے الزام لگایا ہے کہ یہ پورا واقعہ ترنمول کی ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کا حصہ تھا۔ اسی دوران سوشل میڈیا پر ترنمول کے ایک واٹس ایپ گروپ کی چیٹ کا اسکرین شاٹ وائرل ہو رہا ہے۔ جمعہ کو اس کیس میں ترنمول کی جانب سے وکیل کلیان بنرجی نے بحث کرنی تھی۔ کمرہ عدالت میں ریاستی وزیر چندریما بھٹاچاریہ بھی موجود تھیں۔ جسٹس شبھرا گھوش بھی مقررہ وقت پر پہنچ گئیں، لیکن وہاں اس قدر ہجوم اور ہنگامہ تھا کہ جج نے کمرہ خالی کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کچھ وقت بھی دیا، لیکن جب کمرہ خالی نہیں ہوا تو جسٹس گھوش اٹھ کر چلی گئیں۔ اب سماعت کی اگلی تاریخ 14 جنوری مقرر کی گئی ہے۔اس واقعے کے بعد شبھیندو ادھیکاری نے دعویٰ کیا کہ یہ سب ترنمول نے منصوبہ بندی کے تحت کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ترنمول کے لیگل سیل کے واٹس ایپ گروپ کے اسکرین شاٹ میں لکھا تھا، "سب لوگ کورٹ نمبر 5 میں آ جائیں۔" شبھیندو کا الزام ہے کہ اس طرح سب کو بلا کر کمرہ عدالت بھرا گیا تاکہ سماعت میں رکاوٹ ڈالی جا سکے۔ تاہم، ترنمول کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ ان کا معمول کا طریقہ ہے اور وہ اسی طرح کیس کی تاریخ پر تمام وکلاءکو مطلع کرتے ہیں۔ ترنمول لیگل سیل کے کنوینر انیت داس نے کہا، "ہم 2019 سے یہی کر رہے ہیں۔ سب کو اسی طرح مطلع کیا جاتا ہے۔ بی جے پی اور سی پی ایم ہمارے اندرونی معاملات کو لے کر ہماری شبیہ خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Source: PC- tv9bangla

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments