مرشد آباد سے نو منتخب رکنِ اسمبلی ہمایوں کبیر آج مغربی بنگال اسمبلی میں حلف برداری کی تقریب میں ایک منفرد انداز میں نظر آئے۔ وہ وزیر اعلیٰ شبھیندو ادھیکاری کے لیے خاص طور پر مرشد آباد کی مشہور مٹھائی 'منوہرا' تحفے میں لے کر آئے۔عام جنتا اونیان پارٹی' کے چیئرمین ہمایوں کبیر نے وزیر اعلیٰ شبھیندو ادھیکاری کو 'اچھا آدمی' قرار دیتے ہوئے ان کے لیے مٹھائی کا تحفہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا، "سیاسی تلخیاں بہت ہو چکی ہیں، اب منہ میٹھا کرنے کا وقت ہے۔ منوہرا دل کو سکون پہنچاتی ہے، اسی لیے میں یہ لے کر آیا ہوں۔" انہوں نے بتایا کہ دکان میں مٹھائی ختم ہونے کی وجہ سے وہ وزیر اعلیٰ کے لیے کچھ کم مقدار میں مٹھائی لا پائے ہیں۔ہمایوں کبیر نے اس انتخاب میں مرشد آباد کی دو نشستوں، نودہ اور ریجی نگر سے کامیابی حاصل کی ہے۔ آئین کے مطابق وہ ایک ہی نشست رکھ سکتے ہیں، اس لیے انہوں نے نودہ کے رکنِ اسمبلی کے طور پر حلف اٹھایا اور ریجی نگر کی نشست چھوڑ دی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ریجی نگر کے ضمنی انتخاب میں ان کے بیٹے غلام نبی آزاد (عرف رابن) انتخاب لڑیں گے۔ ہمایوں کبیر نے بتایا کہ ان کے بیٹے کا نام جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ کے نام پر رکھا گیا تھا۔ہمایوں کبیر نے کہا کہ بنگال کے عوام نے 'بدعنوان حکومت' کو اقتدار سے باہر کر دیا ہے، جس کے لیے وہ عوام کے شکر گزار ہیں۔وہ اپنے گلے میں دو شناختی کارڈ لٹکائے اسمبلی پہنچے اور الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ خالی ہونے والی نشستوں پر جلد از جلد ضمنی انتخابات کرائے جائیں۔
Source: PC-sangbadpratidin
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی