Bengal

ہوڑہ مسلم ہائی اسکول ( ایچ ایس ) کے ہائر سکنڈری کے نتائج نوے فیصد رہے

ہوڑہ مسلم ہائی اسکول ( ایچ ایس ) کے ہائر سکنڈری کے نتائج نوے فیصد رہے

ہائر سکنڈری کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ہوڑہ مسلم ہائی اسکول ( ایچ ایس ) نے اپنے ہائرسکنڈری کے نتائج کا اعلان کیا۔اس بار انکا ریزلٹ شاندار رہا ہے۔ نوے فیصد نمبر حاصل کرنے پورے ضلع میں ایک مقام بنا لیا ہے۔ ہوڑہ مسلم ہائی اسکول ( ایچ ایس ) نے اپنے ہائرسکنڈری امتحان کے نتائج کے بارے میں اعلان کیا۔ اسکول کے 119طلبا و طالبات نے امتحان دیا تھا۔ ان میں سے 105طلبا و طالبات نے نمایاں نمبروں سے امتحان پاس کئے۔ان میں 24طلبا ت فرسٹ ڈویزن سے اور60طلبا و طالبات سکنڈ ڈویزن سے پاس کئے ہیں۔ ان میں آذرہ نے ٹاپ کیا۔ انہیں اٹھاسی فیصد نمبر حاصل ہوئے۔ اسی طرح ناہید شوکت سکنڈ ٹاپر ہیں۔ا نہوں نے ستاسی فیصد نمبر حاصل کیا۔ علیشا کوثر بھی فرسٹ ڈویزن سے پاس کیا وہ تھرڈ ٹاپر رہیں۔ انہیں چھیاسی فیصد نمبر حاصل ہوئے۔ اسی طرح مبشرہ زرین کو چھوتا مقام ملا ہے۔ انہیں اسی فیصد نمبر حاصل ہوئے۔ منتشا خاتون چھٹے پوزیشن پر رہیں۔ انہیں 77فیصد مارکس ملے۔ اسی طرح آمنہ خاتون اور شگفتہ مزمل کو 76فیصد نمبر ملے۔ اسکول کے ہیڈ ماسٹر شمشاد عالم اور اسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر عبد القیوم انصاری نے اسکول کے طلبا و طالبات کی اس شاندار کامیابی پر مبارک باد دی اور ان کی آئندہ کی زندگی میں بہتر کامیابی کےلئے دعا دی۔اس موقع پر عبد القیوم انصاری نے اعلان کیا کہ اسکول میں ہائر سکنڈر ی پاس کرنے والے طلبا وطالبات کےلئے کونسلنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔تاکہ انہیں آئندہ کی اپنی زندگی میں راستے کا انتخاب کرنے میں آسانی ہو۔ شروع سے ہی ہوڑہ مسلم ہائی اسکول ( ایچ ایس ) کے نتائج بہتر رہے ہیں۔ اس بار بھی اس کا نتیجہ اچھا رہا ۔ ان لوگوں نے طلبا و طالبات کی اس کامیابی کےلئے ٹیچروں کو بھی مبارک دی ۔ ان لوگوں نے کہا کہ ان کی وجہ سے ہی بچوںکو کامیابی ملی ہے۔اس موقع پر طلبا و طالبات نے آئندہ کے اپنے مشن کے بارے میں بتایا کہ انہیں آگے چل کر کیا کر نا ہے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments