کولکاتا23دسمبر: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز نہیں، بلکہ ہندو ہونے کی وجہ سے انہیں امیدواروں کی فہرست سے نکالا گیا ہے۔ یہ سنگین الزام نیشا چٹرجی نے ہمایوں کبیر کی نئی جماعت ’جنتا وکاس پارٹی‘ پر لگایا ہے۔ نیشا نے اس بات پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا کہ پارٹی کے اس اچانک فیصلے کی وجہ سے انہیں سماجی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔منگل کے روز اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے نیشا چٹرجی نے کہا:”اچانک میری ویڈیوز کے بارے میں باتیں شروع کر دی گئی ہیں اور لوگ طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ ہمایوں چچا نے مجھ سے امیدوار بننے کو کہا تھا، اس لیے میں تیار ہوئی تھی۔ اب وہ اچانک متضاد باتیں کر رہے ہیں۔مجھے ہندو ہونے کی وجہ سے نکالا گیا ہے۔ اگر یہ واقعی ایک سیکولر پارٹی ہوتی تو کیا ایسا ہوتا؟ میں تو بابری (مسجد کے سنگ بنیاد) کے وقت ان کے ساتھ کھڑی تھی، پھر انہوں نے میرے ساتھ ایسا کیوں کیا؟بھرت پور کے ایم ایل اے ہمایوں کبیر نے ترنمول سے معطلی کے بعد 22 دسمبر کو اپنی نئی پارٹی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے 2026 کے اسمبلی انتخابات کے لیے 10 امیدواروں کے نام بھی دیے تھے، جن میں بالی گنج سیٹ کے لیے نیشا چٹرجی کا نام شامل تھا۔ تاہم، اگلے ہی دن ہمایوں کبیر نے نیشا کا نام واپس لے لیا اور وجہ یہ بتائی کہ نیشا کی کچھ ویڈیوز (بار میں ڈرنکس کرنے کی) سامنے آئی ہیں جو ان کی پارٹی کی اقدار کے خلاف ہیں۔ہمایوں کبیر نے اب اعلان کیا ہے کہ وہ اس سیٹ پر کسی اقلیتی امیدوار کو میدان میں اتاریں گے، جس پر نیشا نے فرقہ وارانہ امتیاز کا الزام لگایا ہے۔
Source: PC- sangbadpratidin
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی