کولکاتا9جنوری :ترنمول کانگریس اور ریاستی حکومت کی مشاورتی تنظیم آئی پیک (I-PAC) کے سالٹ لیک سیکٹر فائیو کے دفتر اور ادارے کے سربراہ پرتیک جین کی لاوڈن اسٹریٹ رہائش گاہ پر ای ڈی (ED) کے چھاپے سے شروع ہونے والا تنازع اب کلکتہ ہائی کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔ ای ڈی کی جانب سے تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ دوسری طرف، ترنمول نے مرکزی حکومت کے خلاف جوابی مقدمہ دائر کیا ہے۔ ان دونوں مقدمات کی سماعت جسٹس شبھرا گھوش کے بنچ میں ہونی تھی۔ مرکز کے ڈپٹی سالیسیٹر جنرل اور ای ڈی کے وکیل دھیرج ترویدی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا موبائل فون ہیک کر لیا گیا ہے۔ انہیں ای ڈی کی جانب سے دلائل پیش کرنے تھے، لیکن ان کا الزام ہے کہ سماعت شروع ہونے سے پہلے دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے ان کا موبائل ہیک کر لیا گیا۔ انہوں نے یہ معاملہ جسٹس گھوش کی عدالت کے علم میں لایا اور بعد میں دہلی میں ای ڈی کے دفتر اور مرکزی حکومت سے بھی اس بارے میں بات کی۔ ترنمول نے سالٹ لیک اور لاو¿ڈن اسٹریٹ میں ای ڈی کی تلاشی مہم کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ میں مقدمہ کیا تھا۔ ای ڈی کی تلاشی کے دوران ہی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی وہاں پہنچی تھیں اور فائلیں و دستاویزات باہر نکال لائی تھیں۔ جواب میں ای ڈی نے تحقیقات میں رکاوٹ کا الزام لگا کر ہائی کورٹ کا رخ کیا۔ جمعہ کی دوپہر ڈھائی بجے جسٹس شبھرا گھوش کی عدالت میں ان دونوں کیسوں کی سماعت ہونی تھی۔ اس سلسلے میں صبح سے ہی عدالت کے احاطے میں بھیڑ بڑھ رہی تھی اور ریاست کی وزیر چندریما بھٹاچاریہ بھی سماعت سننے پہنچی تھیں۔ دوپہر دو بجے کے بعد جسٹس گھوش عدالت پہنچیں، لیکن ہجوم کی وجہ سے وہ سماعت شروع نہ کر سکیں۔ جسٹس گھوش نے انٹرن وکلاءکو کمرہ عدالت خالی کرنے کی ہدایت دی تھی اور انہیں پانچ منٹ کا وقت بھی دیا تھا۔ لیکن اس دوران وکلائ کے درمیان اس بات پر تکرار شروع ہوگئی کہ کون رہے گا اور کون باہر جائے گا، جس کے بعد کافی دھکم پیل بھی ہوئی۔ اس صورتحال سے بیزار ہو کر جسٹس گھوش کمرہ عدالت سے باہر نکل گئیں اور آئی پیک سے متعلق دونوں مقدمات کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کر دی۔
Source: PC- anandabazar
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی