کولکتہ پولیس نے سوشل میڈیایو ٹیوبر اور پونے کے سمبیوسس انسٹی ٹیوٹ کی طالبہ شرمستھا پنولی کو جمعہ کو دہلی سے گرفتار کرلیا ۔ شرمستھا پنولی پونے میں قانون کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔ شرمستھا پنولی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغمبر اسلام محمد ﷺ کے بارے میں قابل اعتراض باتوں والی ویڈیو شیئر کی۔ اس معاملے میں شرمستھا پنولی کے خلاف ملک بھر میں کئی مقامات پر پولیس کو شکایتیں کی گئیں۔ شرمستھا کو کولکتہ پولیس نے اسی شکایت پر گرفتار کیا ہے۔ کلکتہ میں پچھلے ہفتہ سماجی تنظیم اسکائی فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام کلکتہ پولس کے ہیڈ کوارٹر لال بازار مارچ کرکے بھی مسلمانوں نے اپنا احتجاج درج کرایاتھا۔ کیس درج کئے جانے کے باوجود گرفتاری نہ ہونے پر بڑھتی ناراضگی کو دیکھ پولس نے اب یہ قدم اٹھایا ہے۔ پولس نے شرمیتھا کو دہلی میں اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا اور کل شام دہلی کی عدالت میں پیش کرکے ٹرانسیٹ ریمانڈ پرصبح میں کلکتہ لائی ہے۔ شرمستھا پنولی پونے میں قانون کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔ شرما پنولی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے بارے میں قابل اعتراض باتیں ہیں۔ اس معاملے میں ملک بھر میں کئی جگہوں پر پنولی کے خلاف پولیس کو شکایتیں کی گئی تھیں پولیس ذرائع کے مطابق، پنولی کو قانونی نوٹس بھیجنے کی متعدد کوششیں ناکام ہو گئیں، جس کے بعد عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیا۔ اپنی حراست کے بعد، پنولی نے سوشل میڈیا پر عوامی طور پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اس کا کبھی کسی کو نقصان پہنچانے کا ارادہ نہیں تھا اور وہ اپنی آئندہ پوسٹوں میں زیادہ محتاط رہیں گی۔
Source: social media
بی جے پی لیڈر کوستو باگچی کے خلاف ایف آئی آر، کیوں؟
پاکستان سے اگر بات چیت ہوئی تو اب پاک مقبوضہ کشمیر کو لے کر بات ہوگی:ابھیشیک بنرجی
گرفتار ہونے پر بھی انبرتا کو ضمانت مل جائے گی: کلیان بنرجی
مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں نوجوان خاتون کو ہریانہ سے کولکتہ پولیس نے گرفتار کر لیا
اسکول سروس کمیشن کا پورا نوٹیفکیشن غلط ہے:شوبھندو
کمرہٹی کے جینت کا وائٹ ہاﺅ س منہدم کرنے کےلئے ٹینڈر طلب
ممبئی سے کلکتہ 5 سال میں آکسی میٹر نہیں پہنچایا گیا!، تاجر نے بھوانی پور میں شکایت درج کرائی
ہائی کورٹ نے ایس ایل ایس ٹی کیس میں عبوری حکم امتناعی برقرار رکھا، اگلی سماعت کب ہوگی؟
سرکاری اراضی پر قبضہ کر کے مکان ن بنانے کا الزام ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
بنگلہ دیش ، چین سرحد ر سخت سیکوریٹی کا حکم، امیت شاہ کی کڑی نظر