ایک طویل جدوجہد کے بعد جنسی کارکنوں (سیکس ورکرز) کو ووٹ ڈالنے کا حق ملا تھا، لیکن الیکشن کمیشن نے وہ حق چھین لیا۔ سونا گچھی میں باقاعدہ خصوصی کیمپ لگا کر چیف الیکٹورل آفیسر منوج اگروال کی یقین دہانی کے باوجود، وہاں کی تقریباً 150 جنسی کارکنوں کے نام ووٹر لسٹ سے خارج کر دیے گئے ہیں۔ کمیشن نے ان کے نام ایس آئی آر میں شامل کرنے کے لیے اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال بھی نہیں کیا۔ ووٹ دینے کا حق چھین لیے جانے کے بعد یہ خواتین اور ان کے اہل خانہ خوف کے سائے میں جی رہے ہیں۔ شمالی کولکتہ کا سونا گچھی علاقہ شیام پکور اسمبلی حلقہ میں آتا ہے، جہاں بدھ کو ووٹنگ ہونی ہے۔ اس علاقے میں سات ہزار سے زائد باشندے مقیم ہیں۔ ان میں سے تقریباً 2100 جنسی کارکنوں کے انیمیوریشن فارم بھرنے میں مسائل پیدا ہوئے تھے، جس کی وجہ سے کئی خواتین خوفزدہ ہو کر علاقہ چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔ 'دربار مہیلا سمنے کمیٹی' اور دیگر تین تنظیموں نے اس معاملے پر الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا۔ اس خوف کو دور کرنے کے لیے خود منوج اگروال میدان میں اترے تھے اور سونا گچھی میں ایک خصوصی کیمپ منعقد کیا تھا۔ وہاں انہوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ: "اگر والدین کے نام نہ بھی ہوں، تب بھی قانونی طور پر اہل ووٹر ہونے کی صورت میں کمیشن اپنے خصوصی اختیارات استعمال کر کے ان کا نام فہرست میں شامل کرے گا۔"
Source: PC-sangbadpratidin
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی